بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب کھچی نے
بہاولنگر کا دورہ کیا۔ اپنی آمد کے بعد انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے سبزہ زار میں پلانٹ فار
پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ریونیو سیف اللہ ساجد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر و دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔ بعدازاں صوبائی
وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب کھچی نے ڈی سی آفس میں گندم کی خریداری مہم ، کورونا کی صورت
حال ، پرائس کنٹرول ، اور امن و امان دیگر امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ممبر صوبائی
اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو،
ی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق، ڈی
پی او ظفر بزدار ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر اور مختلف محکموں کے
افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب کھچی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ
بزدار حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
اور عوام کو پرائس کنٹرول پر
ریلیف دینے کے لیے مہنگائی کا سدباب ضروری ہے اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے
خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ صوبائی وزیر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور
ماسک کی پابندی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس ڈی پی او ظفر بزدار نے لا اینڈ آرڈر پر بریف
کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگرشفقت اللہ مشتاق نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب
کے 22خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں اور صوبائی حکومت نے 3لاکھ 40ہزار میٹرک ٹن کا گندم
خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 54پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے
گزشتہ تین ماہ میں گراں فروشوں کو ساڑھے بائیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا
گیا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 85پازیٹو کیسز ہیں اور محکمہ صحت نے 30893ٹیسٹ کیے ہیں
جن میں سے28106کورونا نیگیٹو ہیں اور937مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو
آگاہ کیا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے گزشتہ تین روز میں 141ایف آئی آرز کا
اندراج کیا گیا ہے اور ایک بس اڈہ سر بمہر، تین مسافر گاڑیاں ضبط اور چھے دکانیں سربمہرکردی گئی
ہیں نیز ماسک کی پابندی نہ کرنے، مقررہ اوقات میں کاروبار کی بندش اور عوامی اجتماع اور رش لگانے
کی پاداش میں 80ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر محمد جہانزیب کھچی نے ضلعی
انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ اس سپرٹ کے ساتھ کام جاری رکھا جائے۔
بعدازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ضلعی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال
کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کے علاج معالجے اور نگہداشت اور ادویات کی
فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں مختلف بیرکوں کا معائنہ اور کچن کا جائزہ لیا اور جیل
مئینول کے مطابق اسیران کو سہولیات اور کھانے کے معیار کی بھی چیکنگ کی۔صوبائی وزیر نے اراضی
ریکارڈ سنٹر بہاول نگر کا بھی معائنہ کیا اور ریونیو معاملات میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون