وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائی مینٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون پر کمیٹی قائم کردی یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گا
اصولی طور پر کابینہ نے پرپوزل منظور کرلیا۔ سندھ کابینہ نے ڈائریکٹوریئٹ آف ’اربن پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ‘
کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ منسلک ڈپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دیدی۔ یہ آرگنائیزیشن صوبہ
بھر میں اربن اینڈ ریجنل پلاننگ اور ڈولپمنٹ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ دیگی
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ اس پیپر کی تیاری کا مقصد حکومتی پالیسیز،
ترجیحات، فنڈز کی ایلوکیشن کاتعین کیا جائے اس پیپر کی تیاری میں کابینہ کی تجاویز شامل کی جاتی ہیں ان کا کہناتھاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16-2015 سے ہم کابینہ میں پیش کرتے ہیں،
کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی اس پیپر میں نئے مالی سال کی بجٹ اور 24-2023 تک کی بجٹ پلاننگ شامل ہیں
اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران شریک ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،