نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں بازار بند کرنے کا شیڈول تبدیل

مارکیٹیں بند کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

اسلام آباد میں بازار بند کرنے کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارکیٹیں بند کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کوجی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ اور جی 10 میں مارکیٹیں بند رہیں گی۔

فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے میں بھی جمعہ، ہفتہ کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ جمعہ، ہفتہ کو پی ڈبلیو، پاکستان ٹاوَن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں مارکٹیں بند رہیں گی۔

جمعرات اور جمعہ سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ میں کاروبار ی مراکز بند رہیں گے۔

آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون میں بھی ہفتہ، اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ ہفتہ اور اتوار کو پورے اسلام آباد میں مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں اس وقت کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 178 ہے۔ کورونا کے کل 216 مریض اہپستالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

وفاقی دارلحکومت کے مختلف اپستالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 7 سو 10 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ کورونا مریضوں کیلئے 105وینٹیلیٹرز مختص کیے گیے۔ 54وینٹیلیٹرز اس وقت کورونا مریضوں کے زیر استعمال جبکہ 51 مزید دستیاب ہیں۔

About The Author