دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں کاکل سے چارج لینے کا اعلان

بلدیاتی نمائندوں کی بحالی،، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیا،

دو اپریل کو چارج لینے اپنے دفاتر جائیں گے،، پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں نے اعلان کر دیا،، کہتے ہیں اختیارات نہ ملے تو قانونی اور احتجاجی راستہ اختیار کریں گے

بلدیاتی نمائندوں کی بحالی،، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیا،، لیکن پنجاب حکومت نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا

پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کا لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں عدالت عظمی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ قانونی راستہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا
کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، میئر لاہور، دو اپریل کو چارج لینے اپنے دفاتر جائیں گے، حکومت کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حکومت کا اعلی کار بننے کے بجائے عوام کی خدمت کرے
عقیل انجم، ڈپٹی میئر بہاولپور، چارٹر آرڈر پر پہلے بھی بہت سے فیصلے ہوئے ہیں ہم قانونی طور پر بحال ہو چکے

بلدیاتی نمائندوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد سے جلد اپنا منصب سنبھال کر عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

About The Author