دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں 550 کورونا ویکیسن کی خوراکیں مبینہ طور پرغائب

جبکہ مزنگ میں مناسب درجہ حرارت نہ ہونے کے باعث 350 خوراکیں ضائع ہو گئیں

سروسز اسپتال لاہور میں 550 کورونا ویکیسن کی خوراکیں مبینہ طور پرغائب

جبکہ مزنگ میں مناسب درجہ حرارت نہ ہونے کے باعث 350 خوراکیں ضائع ہو گئیں

ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال ویکیسن کی 550 خوراکیں دوستوں اور اہم شخصیات کو لگادی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر نوٹس لے لیا

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ویکسین کو دو سے آٹھ درجہ حرارت پر رکھا جانا تھا

لیکن فریزر میں رکھنے کے باعث تین سو پچاس خوراکیں ضائع ہو گئیں ۔

جبکہ سروسز اسپتال میں ویکسین کی پانچ سو پچاس خوراکیں

دوستوں اور اہم شخصیات کو لگا دی گئیں ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق

مزنگ اسپتال کے ایم ایس کو معطل کرلے انکوائری شروع کر دی گئی ہے

خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا ہے

وزیر اعلی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کا تعین کرکے

انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

About The Author