ڈیرہ غازی خان:
ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں دس کنال رقبہ میں اے سی کمپلیکس بنے گا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گیارہ کروڑ روپے کے منصوبہ کی منظوری دے دی
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کمپلیکس کوٹ چھٹہ کے منصوبہ کی منظوری دے دی گئی
گیارہ کروڑ روپے سے اے سی کمپلیکس اور اسسٹنٹ کمشنر کی رہائشگاہ تعمیر ہوگی۔ ضروری آلات اور مشینری بھی خریدی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر تعمیراتی کام کے ٹینڈر جاری کئے جائیں تحصیل کوٹ چھٹہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔
منصوبہ کو شروع کرنے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ
تحصیل کمپلیکس منصوبہ کی تکمیل سے عوام ریونیو مسائل کے حل کیلئے مختلف عمارتوں میں دھکے نہیں کھانا پڑے گے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن بھر کے ترقیاتی منصوبوں کی ایک ہی کلر سکیم اور ڈیزائن کی تختیاں نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ
تمام محکمے ایک ہفتہ کے اندر نئے ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں نصب کریں گے ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا.
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 10228 ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور 5412 ورکرز کو کورونا ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز دے دی گئی ہے
ساٹھ سال کی عمر کے 3585 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے چاروں اضلاع میں ویکسی نیشن کے لئے چالیس کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے عوام سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں
ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہے
ماسک،ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں رہیں۔غیر ضروری طور پر گھروں سے باہرنہ جائیں.
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 590000 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے چاروں اضلاع میں 44 خریداری مراکز قائم کئے جارہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان ڈویژن شاہ بہرام نے بتایا کہ
ضلع ڈیرہ غازی خان سے165000 میٹرک گندم خریدنے کیلئے 9 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ضلع راجنپور سے 180000 میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے نو،
ضلع مظفر گڑھ سے140000 میٹرک ٹن کیلئے 17 اور ضلع لیہ سے 105000 میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے نو خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پالیسی کا اعلان ہونے پر گندم خریداری کا عمل شروع کردیا جائیگا
محکمہ خوراک نے اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔کاشتکاروں کو سہولت دیتے ہوئے شفاف طریقے سے گندم خریدی جائے گی.
ڈیرہ غازی خان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز 5090 خانہ بدوش سمیت 234013 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور پہلے روز ٹارگٹ سے زائد بچے کور کئے گئے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مائیکرو پلان کے تحت کام کیا جائے۔ڈور اور فنگر مارکنگ کے ساتھ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ پہلے
روز 232526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم ٹیموں نے مہمان سمیت ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
پہلے روز 263300 او پی وی ڈوز بھی دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور تونسہ تحصیلوں میں گزشتہ روز چار کروڑ روپے
مالیت کا مزید 512 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا۔قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان مہدی ملوف نے بتایا کہ موضع وڈور پچھادھ میں 60 لاکھ روپے مالیت کا 240 کنال رقبہ چھ قابضین سے واگزار کرایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کے مطابق موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کا مزید 272 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ دکانداروں کو گیارہ ہزار روپے اور
دو بھٹہ مالکان کو سات ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کی انہوں نے علاقہ میں کام کرنے والی
پولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیا.
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت انجمن تاجران،کارپوریشن،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور مارکیٹ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا
جس میں سبزی منڈی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،
ای اے ڈی اے اطہر جلیل،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،تحصیلدار مہر شمعون کے علاوہ چوہدری ریاض احمد اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخ ان میں شہریوں کو بہت جلد تیسرے بڑے پارک کو بحال کر کے دیں گے.
غازی پارک کی بحالی شروع کر دی گئی ہے. جہاں فیمیلیز اور بچوں کی تفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.
ریلوے ٹریک اور دیگر جھولوں کو بھی کارآمد بنایا جائے گا. انہوں نے یہ بات پارک کے معائنہ کے دوران کہی.
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے غازی پارک کے معائنہ کے دوران بحالی اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.
انہوں نے کہاکہ پارک کو جلد بحال کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
علاوہ ازیں انہو ں نے قادریہ چوک سمیت شہر کے دیگر مقامات کا دورہ کیا.
صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز، تجاوزات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ، ملاوٹی خوراک کی تیاری اور فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔
ناقص انتظامات پر 2 فوڈ یونٹس سیل،
پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ 33 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 1,565 ساشے گٹکا، 30 لٹر کھویا تلف، 151 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 30 مارچ : ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں
ممنوعہ خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 191 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں
پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ151 شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں جاوید کریانہ سٹور دی گیی ہدایات پر عمل نہ کرنے
اور گٹکا فروخت کرنے پر سیل کردیا گیا۔ دوران کارروائی 990 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولنگر کے علاقے چک سید والا منچن آباد میں اظہر کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں ملاوٹی اور خشک دودھ کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔
دودھ کو ممنوعہ کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا۔
دودھ میں مردہ مکھیاں اور پروسیسنگ ایریا میں گندگی پائی گئی۔
مزید راجن پور میں یاسر کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 20 ہزار، بہاولپور میں کیفے 2020 فوڈ اینڈ پیزا کو پیک شدہ ایکسپائرڈ مصالحوں کے استعمال،
ڈی جی خان میں ماشاءاللہ ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے اور عابد مبین کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 30 لٹر ملاوٹی دودھ، 27 کلو مرچیں اور 30 کلو غیر معیاری کھویا تلف کیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ