اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں نے ارطغرل غازی کا ری میک بنالیا ہے۔ پاکستانی ارطغرل کے لیے سیٹ، لباس اور ہتھیار تک نوجوانوں نے خود تخلیق کیے ہیں۔
پاکستان میں بلاشبہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے نوجوانوں نے اس بات کو ثابت بھی کردیا ہے۔ نوجوانوں کی ٹیم نے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ارطغرل غازی کا ری میک بنایا ہے اور جلد اسے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ
یوٹیوب پر نشر کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
سے 26 سال کی عمر تک کہ ان نوجوانوں نے نہ صرف ارطغرل غازی کا سیٹ تخلیق کیا بلکہ قدیم ترک ملبوسات اور ہتھیار بھی اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈرامہ بنانے سے قبل یہ نوجوان سوات کی ایک دکان میں ارطغرل ڈرامے کی طرز کے ملبوسات اور مختلف اشیاء فروخت کرتے تھے
جس پر انہیں نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ انڈیا اور افغانستان کے سیاحوں کی جانب سے بھی خوب داد ملی۔ اس پذیرائی کے بعد انہوں نے ڈرامے کا سیٹ تیار کرکے اسے شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترک میڈیا کی جانب سے بھی سوات کے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا جارہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے محمد عباس نے
ترک میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈرامے میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،