لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پراپگینڈہ کے خلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
عدالت نے معاملے پر متعلقہ حکام سے جواب بھی مانگ لیا ہے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کی نشاندہی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی.
درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے
لیکن ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی نے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی.
وکیل کے مطابق عدلیہ مخالف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے
اس لیے متعلقہ حکام کو اس مہم کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،