نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کا انفیکٹیویٹی ریٹ بڑھنے لگا

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے وار،، لیکن شہری حفاظتی تدابیر پر عملدرامد کو تیار نہیں

لاہور میں موذی وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود پبلک مقامات پر رش ہے

شہری نہ تو ماسک کی پابندی ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں ،، نہ ہی سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کا انفیکٹیویٹی ریٹ بڑھنے لگا۔

گذشتہ روز شہر میں وبا سے متاثر ہونے کی شرح تئیس عشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر چوالیس مقدمات بھی درج کئے۔

محکمہ صحت کے چشم کشا اعداد و شمار اور حکومتی اقدامات کے باوجود شہری حفاظتی تدابیر پر عملدرامد سے گریزاں ہیں، نہ سماجی فاصلے کا اہتمام

نہ ہی ماسک پہنا جا رہا ہے ،، کچھ لوگ ابھی بھی وباء کی حقیقت سے انکاری ہیں
یہ کورونا وغیرہ کچھ نہیں ہے، حکومت ایسے ہی کیسز بڑھا بڑھا کر پتا رہی ہے

موذی وبا کی روک تھام کے لیئے وزیر اعلی پنجاب نے آج ایک اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں
پی ٹی سی
حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہو گا تاکہ موذی وبا کا مکمل خاتمہ ہو سکے

About The Author