نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے

پولٹری فارمرز نے مہنگی فیڈ کےسبب پیداوار میں کمی کو وجہ قرار دے دیا۔

کراچی میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے۔

گوشت کی فی کلو قیمت ساڑھے چار سو سے چارسو اسی روپے کلو تک پہنچ گئی۔

پولٹری فارمرز نے مہنگی فیڈ کےسبب پیداوار میں کمی کو وجہ قرار دے دیا۔

مہنگائی سےپریشان شہریوں کے لئےمرغی کا گوشت خریدنا بھی امتحان بن گیا۔

کراچی میں مرغی کا گوشت ساڑھے چار سو سے چارسو اسی روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

زندگی مرغی کی قیمت تین سو روپے کلو پر پہنچ چکی ہے۔دکانداروں نے کمشنرکراچی کی پرائس لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا ہے،،

جس کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت ڈیڑھ سو اور گوشت کی دوسو چودہ روپے کلو مقرر ہے۔ سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے

پولٹری فیڈ مہنگی ہونےپرفارمرزنےپیداواربند کردی ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران پچاس لاکھ مرغی کی کھپت ہے

لیکن مرغی کی پیداوار ضرورت سےچالیس فیصد کم ہے

About The Author