دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ضلع راجن پور گزشتہ 15 روز میں سنگین مقدمات میں مطلوب 132 اشتہاری ملزمان دھر لیئے گئے۔

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی ہدایات پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قتل/اقدام قتل/ڈکیتی/راہزنی/ پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب روپوش اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے

نتیجے میں 132 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 52 اے کیٹیگری اور 80 بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کئی سالوں سے روپوش خطرناک اشتہاری ملزمان کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔

ضلع بھر کے تمام سرکلز میں فیلڈ کے پروفیشنل اور قابل افسران کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جنہیں ایک جامع حکمت عملی کے تحت روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ راجن پور پولیس کی کاوشوں اور پروفیشنل قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ گزشتہ 15 روز میں پولیس 132 اشتہاری ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے لے آئی ہے

ان میں ایسے اشتہاری ملزمان بھی ہیں جو عرصہ 11 سال سے روپوش تھے۔ ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا مزید کہنا تھا کہ

ایسے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں سے علاقہ میں امن و امان کو فروغ ملے گا اور جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

اس موقع پر پوری پولیس فورس داد کی مستحق ہے جو تمام تو وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی

اور امن و امان کے قیام کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ ایسی کامیاب کاروائیوں کے سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اور راجن پور پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرہ تنگ رکھے گی۔


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرائیکستان سردار شاہنواز دریشک ایڈووکیٹ نے محمد پوردیوان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کنٹینر پر کھڑے ہوکر 100 دنوں میں نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو اجاڑاکے رکھ دیا ہے

سیاسی مخالفین کو بے جا تنقید کے نشتر برسانے والے حکمرانوں کو احساس ہوچکا ہے کہ ملکی نظام چلانا انکے بس میں نہیں ہے

نااہل حکمرانوں کی حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے تحفے دیئے ہیں نااہل حکمرانوں کی ناقص اور غریب کش پالیسیوں کے باعث عوام کےلیے

ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں گھر بنانے کے وعدے کرنے والے نااہل حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے

تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر گرا کر انکے سروں سے چھتیں چھین رہے ہیں،

اپنے جائز حقوق کے حصول کےلیےپرامن احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر بدترین اور ظالمانہ تشدد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عبدالحئ خان دستی نے کہا ھے کہ تحریک انصاف ایک قابل بھروسہ سیاسی برانڈ بن چکی ہے۔عدالت پیشی کو ایونٹ بنا کر مردہ گھوڑے میں

جان ہر گزنہیں پڑ سکتی۔پی ڈی ایم میں بداعتمادی کا ماحول ہے۔ وہ گذشتہ روز جام پور میں دستی قبیلہ کے ضلعی مقدم سردار حاجی ثناء الله خان دستی اور سردار حاجی لیاقت علی خان دستی کی طرف سے

اپنے اعزاز میں دئیے گئے شاندار ڈنر کے موقع پر شرکاء اور صحافیوں سے خطاب کررھے تھےحاجی مسلم خان دستی۔

قاری عابد حسین سلطانی۔ حاجی عنایت اللہ خان دستی۔ تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار عبید اللہ خان رند۔ بختیار علی خان۔ ملک سیف اللہ آرائیں۔

عبدالمجید دستی۔ خضرخان لاشاری ارسلان خان دستی۔ ملک ارشاد بشیر ببر۔ مرید حسین لنگاہ۔ جاوید حسین دستی۔ محمد حسین فریدی کچھیلا۔ اکرام حسین دستی۔

جلیل احمد دستی۔ سجاد حسین دستی۔ میاں محبوب خواجہ۔ زاہد حسین سابقی۔ اشفاق احمد ملانہ نوید کریم سمیت و دیگر معززین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ

مریم صفدر عدالت کے سامنے پیش ہونے کو بھی سیاسی تما شہ بنا دیتی ہیں۔حالانکہ عدالتوں میں لاؤ لشکر کے ہمراہ جانا کوئی قابل فخر بات نہیں۔

دامن صاف ہو تو اکیلے عدالتوں کا سامنا کرنے سے گھبرایا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے جانے کا مطلب قانون کو پریشرائز کرکے

اپنی مرضی کا فیصلہ لینے اور کرپشن چھپانے اور چوری پرپردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش ہے۔ مشیر وزیر اعلی سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ

وائٹ کالر کرائم کرکے مقدمات کو سیاسی انتقام کا نام دینا کسی طور درست نہیں۔ عدالتوں سے غیر قانونی ریلیف وہی مجرمان مانگتے ہیں جن کے دل میں چور ہواور گرفتاری کا خوف انہیں ہوتا ہے

جنہوں نے جرم کیا ہو۔ جن کا دامن صاف ہو وہ عدالتوں پر اعتماد کرتے ہوئے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں

اور عدالتوں سے تعاون کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تو بلا دھڑک پیش ہو کر ثبوت دے لیکن میڈیا کی توجہ لینے کیلئے اپنی پیشی کوسیاسی تماشہ مت بنائیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں عوام کیلئے قابل بھروسہ نہیں رہیں۔

پی ڈی ایم جمہوری جدوجہد نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بداعتمادی کا ماحول ہے اورکوئی بھی پارٹی ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ

کارکن جمع کر کے اصل ایشو سے توجہ ہٹا لے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ

نیب پیشی کے موقع پرپاور شو سے پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان نہیں پڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی ایک قابل بھروسہ سیاسی جماعت ہے جسے عوام ہر پانچ سال بعد منتخب کریں گے۔ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے

میزبان مقدم سردار حاجی ثناء اللہ خان دستی اور سردار حاجی لیاقت علی خان دستی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈنر میں دستی قوم کے معتبرشخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

میپکو سب ڈویژن فاضل پور بے بس بجلی چوری جاری باقاعدگی سے ہرماہ بل ادا کرنے والےصارفین شدید مشکلات ،پریشانی ،

ذہنی اذیت و کرب کاشکار،بجلی چوری کرنے والے اور کرانے والےمیپکو اہلکاروں اور انکے ایجنٹوں کی چاندی
تفصیل کیمطابق میپکوسب ڈویژن فاضل پورکے مختلف فیڈرز اور بالخصوص فیڈر حاجی پور شریف میں بجلی چوری کا سلسلہ جاری ہے

جس سےمحکمے اور غریب صارفین جوکہ اپنے واجبات اور بل باقاعدگی سےادا کرتے ہیں کو شدید مالی نقصان سے دوچار کیا جارہا ہے

مبینہ طور پر اس بجلی چوری میں میپکو اہلکار اور انکے بااثر ایجنٹ شامل ہیں اور سزا کے طور پر کئی کئی دن بجلی بند اور16 سے 18 گھنٹے بلاجوازاور ان شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کیجاتی ہے

اور شکایت پر الٹادھونس اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اس مکروہ دھندے کو جاری رکھنے کے لئے خاموش کرادیا جاتا ہے

متاثرین کا "ڈیلی سویل ” کے توسط سے متعلقہ میپکو حکام وافسران سے بھر پور مطالبہ ہے کہ بجلی چوری کےخاتمے کے لئے سروے کرکے ہر گھر ،دوکان میں بجلی کا میٹر

ضروری قراردیا جائے اور آسان اقساط پرون ونڈوآپریشن کے طور پر گھرکی دہلیز پر فوری طور بجلی کے کنکشن اور میٹر فراہم کیئے جائیں،

مڈل مین اور ایجنٹوں کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایاجائے اور پلاسٹک کوٹڈ تاریں نصب کی جائیں جوکہ محکمہ کیطرف سے منظور ہوچکی ہیں

اور دیگر علاقوں میں نصب بھی ہوچکی ہیں اور مزید ہورہی ہیں


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری عطاء حسین سلرہ نے سراج احمد سدوزئی ٹیچریونین کے ضلعی چیف آرگنائزر راجن پور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے

ضلع راجن پور کاپنجاب میں انرولمنٹ ٹاپ فائیو لسٹ میں آنا اللہ تعالی کی خصوصی مہربانی کے بعد تمام ہیڈز ایلیمنٹری ہوں یا پرائمری میں ان کی کاوش کو

زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنوں نے انتہائی محنت سے ب فارم جمع کر کے اس مشکل کام کو پائے تکمیل تک پہنچایا

اور ضلع راجن پور کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کامیابی متوقع ہوئی اصل میں یہ کامیابی آفیسران کی نہیں بلکہ پوری ٹیم اورمعزز ہیڈز کی ہے

جنہوں نے اپنی محنت سے ہمیں سرخرو کیا ۔


جام پور

( وقائع نگار )

آواز فاؤنڈیشن پاکستان اور پارٹنر تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل راجن پور جو کہ ڈسٹرکٹ راجن پور میں عوامی شعوری مہم کے تحت باھمی اشتراک کے

ساتھ کام کر رہے ہیں کے ممبران و عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس پر انسداد دھشت گردی کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں

عدالت کے 20 مارچ کے فیصلے کیمطابق زیادتی کے مرتکب دونوں مجرموں کو موت کی سزا کیساتھ ساتھ 14 سال قید اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت دو ,دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائ گئ ہے,

آواز فاؤنڈیشن پاکستان,اور نیلاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صوبائ سطح پہ قانون سازی کروائے تاکہ خواتین اور بچوں کیساتھ ہونیوالے ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کیا جا سکے,

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے فیصلوں سے ملک میں اس قسم کے جرائم میں کمی آئیگی ,اور خواتین اور بچوں کے لئے مکمل تحفظ کا ماحول پیدا ہوگا,

یاد رہے کہ "گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2020″کے مطابق پاکستان خواتین کے لیے دنیا کا چھٹا ملک ہے

اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کریگی

جس سے ملک کو خواتین کے لیے رہنے کے قابل بنایا جائیگا. انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ھے کہ

آواز فاؤنڈیشن پاکستان اور نیلاب راجن پور نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے ہم 1995 سے لوگوں خاص طور پہ محروم طبقات سے تعلق رکھنے خواتین.

بچوں اور نوجوانوں کو انکی زندگی کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں , آواز فاؤنڈیشن پاکستان,

اجالا نیٹ ورک اور اسکے تحت اپنے 48 پارٹنرز تنظیموں کی نمائیندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت سے استدعا کرتے ہیں کہ

صوبائ سطح پہ قانون کرا کہ اس پہ عملدرامد کو یقینی بنا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ایسے ظالمانہ جرائم کو روکا جائے,

اور ہم اجالا نیٹ ورک کی حیثیت سے لوگوں میں آگہی اور شعوری بیداری مہم کیساتھ ساتھ حکومت تک ا ن کی آواز پہنچانے اور ان کے حقوق دلوانے کا کام جاری رکھیں گے


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی ممکن بنارہے ہیں

حاجی پورشریف کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے مزید ترقیاتی منصوبے دیں گے یونیورسٹی کےلئے فاضل پور میں جگہ منتخب کرلی گی ہے

علاقےکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار راجن پور کو ترقی یافتہ بنانے کےلئے پرعزم ہیں

فاضل پور سے حاجی پور شریف سولر واٹر سپلائی سکیم چالو کردی گی ہے ہر شہری کو صاف پانی مہیا کرنا مشن ہے

ان خیالات کا اظہار چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے

اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق ملک کے ہمراہ فاضل پور تا حاجی پورشریف سولر واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر

کیا قبل ازیں ممبر ضلع کونسل راجن پور جام محمد ناصر برڑہ ،امیدوار برائے چیئرمین حاجی پور شریف خواجہ صالح محمد سائیں نے بھی خطاب کیا اور حاجی پور شریف کے ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل داجل ملازم حسین خان رمدانی سردار عبدالرحمان خان دریشک سابق نائب ناظم جام محمد اکمل برڑہ خواجہ وقاص سائیں خلیل خان دریشک

عبداللہ عامر دریشک کلیم اللہ دریشک رانا انور سکھیرا مولوی علی محمد امیر بخش کھوسہ مظہر نواز کورائی چوہدری افضل ایڈووکیٹ منظور خان لاشاری

حکیم محمد علی ملک بشیر سیوڑہ صاحبزادہ خباب فرید اللہ ڈتہ بھٹی شاہد حسن بھٹی بلال سدوزئی جعفر مکول ثناءاللہ بٹ جام امین برڑہ سید شوکت کاظمی

عمران منظور لاشاری عبدالرزاق اونٹر قاری محمد عیسی مکول طالب حسین مکول کریم بخش لاشاری جعفر بابڑہ ملک امیر بخش ہشمیرہ سیف اللہ ہشمیرہ جام اسماعیل برڑہ

فوجی جام خلیل برڑہ حافظ بشیر پٹھان احمد بخش فتح محمد ، حنیف بٹ ملک فہیم من سمیت عوام کی کثعیر تعداد موجود تھی.

واضح رہے کہ اس سکیم کا ضلع کونسل راجن پور،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راجن پور،جامپور

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجن پور کی ناقص حکمت عملی ،غلط پالیسیوں اور کرپشن کے سبب یہ کوئی چوتھا یا پانچواں افتتاح ہے

اور اب بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جاتے ہیں اور ملازمین کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سےمحروم اور افسران کے منتیں ترلے کرنےپر مجبور ہوجاتے ہیں

اس موقع پراہل علاقہ کا کہنا تھا کہ حاجی پور شریف واٹر سپلائی کی موٹروں کوبھی قطب کینال سولر واٹر سپلائی سکیم کیطرح سولرپرمنتقل کیا جائے تاکہ بجلی کےاضافے اخراجات بچ سکیں

اور پانی کی مستقل فراہمی کوبھی یقینی بنایاجاسکے اور واٹر سپلائی سکیم کی برسوں سے ڈالی گئی پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہےاوروہ بھی صرف شہر کی 30 سے 40 فیصدآبادی کو یہ سہولت میسر ہے

اورباقی شہر کی 60 سے 70 فیصد آبادی پائپ لائن سے محروم ہے پورے شھر میں پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے.

حالانکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر متعدد بار اس اہم اور فوری توجہ طلب مسئلے کی بارہا متعلقہ حکام کو نشاندہی کی گئی

جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بذات خود ایکسیئن پبلک ہیلتھ راجن پور کو اس صورتحال کوبہترکرنےکےاحکامات بھی جاری کیئے مگر افسوس کا مقام ہے کہ ماتحت عملہ اور متعلقہ ادارہ اور افسران وملازمین اتنےبااثرہیں کہ

حاکم وقت ملک کےچیف ایگزیکٹو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا حکم شایدان پر بے اثر ہے

اور بارہا مختلف شخصیات کےافتتاحوں کےباوجود بھی صورتحال ابتر ہے. اس حوالے سے شہرکے لیئے درد رکھنے شخصیات نے

” ڈیلی سویل ” کےتوسط سے وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا بھر پور مطالبہ کیا ہے


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)
ضلع راجن پور میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ضلع بھر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے کاروائیاں بھاری جرمانے تینوں

تحصیلوں میں تیتر بٹیر اور مختلف پرندوں کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

انسپکٹر اسلم دریشک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ماہ کے دوران درجنوں شکاریوں کو نایاب پرندوں اور سامان سمیت گرفتار کیا

اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں پرندوں کو آزاد کیا گیا اور بھاری جرمانے عائد کیئے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد نواز بھٹہ کا کہنا ہے

پچھلے کچھ روز سے سوشل میڈیا پر کونج کے شکاریوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں جن کا تعلق راجن پور سے ہے کا تاثر دیا جا رہا ہے

یہ شکاری راجن پور سے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق راجن پور سے ہے اسطرح کی خبریں بے بنیاد ہیں

نایاب پرندوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے اسے ہر حال میں یقینی بنائیں گے قانون سے کوئی بالاتر نہیں بلاتفریق پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائی جارہی گی۔


راجن پور

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے راجن پور کے نواحی علاقہ حاجی پورشریف میں

واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کا کہنا تھا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق صاف اور شفاف پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا

اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حاجی پور شریف کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا تھا۔

اللہ کے فضل و کرم سے نیک نیتی جذبے سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیاہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ،

ڈی ایس پی داجل ملازم حسین رمدانی،سردار عبدالرحمان خان دریشک،سردار عبد اللہ عامر خان دریشک، سردار خلیل احمد خان دریشک،

خواجہ وقاص سائیں، جام ناصر برڑہ ایڈووکیٹ، میڈیا نمائندگان ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ حضرت خواجہ محمد عابد فرید کے بیٹے خواجہ عرفان فرید ایڈووکیٹ کےبھائی صاحبزادہ کامران فرید سائیں کے

دعوت ولیمہ میں حاجی امداد فرید سائیں خواجہ زاہد فرید خواجہ شاہد فرید کرنل ریٹائرڈ طارق فرید خواجہ اخلاق فرید خواجہ صالح محمد صاحبزادہ وسیم سجاد فرید صاحبزادہ جہانگیر

فرید ایڈووکیٹ سابق چئیرمین شکار پور صاحبزادہ جہانزیب فرید صاحبزادہ کوڑو لعل سابق چئیرمین ساہن والہ صاحبزادہ پرویز فرید صاحبزادہ اویس کلیم اللہ

صاحبزادہ زکریا فرید صاحبزادہ نور اسامہ فرید صاحبزادہ محسن فرید سمیت مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

About The Author