دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

تونسہ میں چڑیا گھر اور سپورٹس کمپلیکس کو ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

فیملیز اور بچوں کی تفریح کے لئے جانور اور پرندے لائے جائیں گے. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے

ہمراہ تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران ہدایات جاری کیں انہوں نے تونسہ شریف میں گرلز ہائر سکینڈری سکول کی اپ لفٹنگ سکیم میں سست روی پر

ٹھیکیدار کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے. میونسپل کمیٹی کو شہر میں صفائی کا شیڈول جاری کر کے

روزانہ کی بنیاد پر عملہ کو مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کی.پناہ گاہ تونسہ میں سکیورٹی اوردیگر انتظامات بہتر کر کے بے سہارا افراد اورمسافروں کو رہائشی سہولت اور دو وقت کا کھانا فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے

کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم میں پچ کی تیاری، مین گیٹ پر لائٹس اور گراونڈ کو ہموار کرنے سمیت تمام اقدامات چار روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی.

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ تونسہ، کوٹ قیصرانی،شادن لنڈ اوردیگر مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے تنویر مرتضے،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف،ایکسئین بلڈنگز افتخار احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے 190 بیڈ کے حامل تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتار چیک کی منصوبہ پر 81 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔

مریضوں کی عیادت کے ساتھ طبی سہولیات،ادویات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے رویہ سمیت دیگر معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے کالج میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے گیارہ کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس،ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل چڑیا گھر،نو کروڑ 21 لاکھ روپے سے زیر تعمیر اے سی کمپلیکس،

ریسٹ ہاؤس تونسہ کی مجوزہ جگہ،کمال پارک،سٹی پارک،جنرل پبلک پارک،ٹیوٹا آفس سمیت تونسہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بروقت تکمیل،

بہتری،معیاری میٹریل کے استعمال اور کڑی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے تونسہ میں لائیو سٹاک آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کا بھی اچانک معائنہ کیا۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تونسہ میں رمضان بازار کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا.

انہوں نے تونسہ میں بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائر سکینڈری سکول کی اپ لفٹنگ کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا منصوبوں پر بالترتیب چا رکروڑ 47لاکھ او رنو کروڑ 21لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے
2
کمشنر نے کلمہ چوک اور دیگر رہائشی علاقوں میں سیوریج، ٹف ٹائلز او ر دیگر منصوبوں کی بھی جائزہ لیا.

انہوں نے کوٹ قیصرانی میں دانش سکول کے تعمیراتی کام سمیت دیگر منصوبوں کی چیکنگ کی.
قبل ازیں انہوں نے گیارہ کروڑ روپے سے زیر تکمیل بوائز ڈگری کالج شادن لنڈ کے علاوہ آر ایچ سی شادن لنڈ کی عمارت کی بحالی کا بھی معائنہ کیا

کمشنر نے دونوں عمارتوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے دیہی مرکز صحت شادن لنڈ میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی ہسپتال میں ادویات کے

کولڈ چین اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.

گزشتہ 2 روز میں صوبہ بھر میں قبضہ مافیا سے 2482 ایکڑ اراضی واگزار
واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے

قبضہ مافیا کے خلاف 32 ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 763 ایکڑ اراضی واگزار، 18 مقدمات درج کرائے گئے.

راجن پو رمیں 8 کروڑ روپے مالیت کی 400 ایکڑ جبکہ لیہ میں ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مالیت کی 22 ایکڑ اراضی واگزارکرائی گئی.

وزیر اعلی نے کہاکہ قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قبضہ مافیا کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورقیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے طب کے نام پر موت کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں

کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پانچ کیسز پر چالان مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کے احکامات
3
جاری کیے. آٹھ پر وارننگ اور نو کیس آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیئے گئے. اجلاس میں 22کیسز کی سماعت کی گئی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں غیر قانونی میڈیکل سٹور، کلینک، ہسپتال سربمہر کر دیئے جائیں.

زائدالمعیاد اور ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر مقدمات کے اندراج کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

ادویات کے سیمپل لیے جائیں. اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور سیکرٹری بورڈ نے بریفنگ دی. کمیٹی کے اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے

سرکاری آٹا برآمد ہونے پر دو ہوٹل اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کر دیں مالکان کو 25ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر تحصیل میں قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا. کورو نا ایس او پیز کی خلاف ورزی دکانداروں کو پانچ ہزار روپے

اور سرکاری آٹا برآمد ہونے پر ہوٹل مالکان کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا. انہوں نے کہاکہ تحصیل بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر

فورٹ منرو تھانہ کھر کی حدود میں قبائلی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے دو کروڑ روپے

مالیت کی پانچ من چرس برآمد کر کے بین الصوبائی منشیات فروش و سمگلر زبیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

ایس ایچ او امیر حمزہ لغاری نے بتایاکہ منشیات کوئٹہ سے ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جار ہی تھی سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کے علاقے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں دانش سکول سے

ملحقہ 5500کنال سرکاری رقبہ بااثر قبضہ مافیا سے و اگزار کرا لیاگیا ہے جس کی مالیت 68کروڑ 75لاکھ روپے ہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے

آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے قبضہ واگزار کرایا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور دیگر موجود تھے.

قبضہ مافیا اور سرپرستی کرنے والے جاگیر داروں کے خلاف مقدمات کیلئے استغاثہ جمع کرا دیاگیا ہے. مقبوضہ رقبہ پر کاشت فصلوں پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا دیئے گئے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر اشاد احمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایک،

ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایاجائیگا. انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بھی دباؤ برداشت نہ کیا جائے.

کمشنر نے کہاکہ واگزار کرائے گئے رقبہ کو مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایاجائے گا جس کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے


ڈیرہ غازی خان:

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ سرکاری رقبہ واگزار کرانے کےلئے آپریشن کی نگرانی کررہےہیں


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے موضع بکھر واہ غربی میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 3470 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے جس کی مالیت 80400000 بنتی ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا


ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی۔ سماج دشمن منشیات فروش سے 39 عدد کپیاں برآمد۔ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی ہے

اسی طرح منشیات فروش محمد ساجد ولد عبدالطیف قوم قریشی سکنہ بلاک 18 کو مشکوک جانتے ہوئے پکڑا تو ملزم کے گٹو میں چھپائی شراب برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن طالب حسین نے گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔


ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر کی منشیات فروشوں کے خلاف تین علیحدہ علیحدہ کاروائیاں، 03 ملزمان گرفتار۔

ملزمان سے کل 3670 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نے مخبر کی اطلاع پر تین علیحدہ علیحدہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے

منشیات فروشوں کو منشیات بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان (1)افضال ولد عبدالستار قوم انصاری سکنہ حافظ جمال ملتان سے 2320 گرام چرس برآمد (2) نیک نذر ولد نصیر خان قوم ترین پٹھان سکنہ لورائی سے 1120 گرام چرس برآمد (3)محمد اشفاق ولد لیاقت علی قوم انصاری سکنہ دولت گیٹ ملتان سے 230 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ صدر میں علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر چودھری علی محمد کا کہنا تھا کہ

تھانہ صدر کے علاقے میں منشیات جیسی لعنت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

About The Author