اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کوٹ کا پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم

ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے تھے مگر حکومت نے مینڈیٹ کی توہین کی۔

سپریم کوٹ نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے دیا

عدالتی فیصلے کے بعد لاہور کے سابق مئیر اور ڈپٹی مئیر ٹاون ہال پہنچے

اور عمارت کے باہر ہی بلدیہ عظمٰی کا اجلاس شروع کر دیا

عدالتی فیصلے کے بعد سابق مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید، ڈپٹی مئیر میاں طارق کی سربراہی میں راو شہاب الدین،

اعجاز حفیظ، چوہدری بلال، مشتاق مغل ، اور دیگر بلدیاتی نمائندے ٹاؤن ہال پہنچے اور ٹاون ہال کی بلڈنگ کے باہر سڑک پر اجلاس شروع کر دیا۔

کرنل ر مبشر جاوید نے کہا کہ انکے پاس عدالتی فیصلے کی کاپی آگئی پر پنجاب حکومت کے پاس نہیں آئی۔

ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے تھے مگر حکومت نے مینڈیٹ کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ علامتی طور پر یہاں ٹاون ہال آئے ہیں۔ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔

%d bloggers like this: