دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کا مغلیہ ،، شالیمار باغ،، شاہجہاں کے مغلیہ دور کی عظیم نشانی

باغ کے پہلے تختے پر بڑی بارہ دری کے نزدیک ایک سفید رنگ کی قیام گاہ واقع ہے

لاہور کا مغلیہ ،، شالیمار باغ،، شاہجہاں کے مغلیہ دور کی عظیم نشانی ہے ،،، اسی ایکڑ پر محیط باغ میں مورکرافٹ پویلین

انگریز راج کے سرکاری افسر کی یاد دلاتا ہے ،،، یورپی افسر اٹھارہ سو بیس میں لاہور آیا تو مہاراجہ رنجیت سنگھ نے انہیں اسی پویلین میں ٹھہرایا تھا

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں جرنیلی سڑک پر واقع شالیمار باغ تین حصوں پر مشتمل ہے،،، شاہی باغ

سیاحوں کو اپنے وسیع و عریض باغات، بارہ دریاں، دیوان ، ٹھنڈے حوض اور فواروں کے باعث ،، اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے

باغ کے پہلے تختے پر بڑی بارہ دری کے نزدیک ایک سفید رنگ کی قیام گاہ واقع ہے ،،، مہاراجہ رنجیت سنگھ کے عہد میں

سن اٹھارہ سو بیس میں انگریز افسر ولیم مور کرافٹ انکا مہمان بنا تو اسکے ٹھہرانے کیلئے یہ پویلین تعمیر کیا گیا،، پویلین کے دروازے پر ولیم مور کرافٹ کی تختی بھی لگی ہے

سیکرٹری سیاحت ،، (1820 میں ولیم مور کرافٹ یہاں آئے تھے،، تین چار سال قیام کیا تھا)

دو سو سال کے روز و شب اور موسم کی سختیوں کے باعث یہ پویلین خستہ حالی کا شکارہو گئی

محکمہ سیاحت پنجاب نے پویلین کی نئے سرے سے بحالی کی ،، خستہ دیواروں اور چھت کی قدیمی خطوط پر مرمت کی گئی

مورکرافٹ کی قیام گاہ میں پویلین کے تاریخی پہلوؤں پر مبنی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کر دیا گیا
سیکرٹری سیاحت (پویلین کو تاریخی گیلری میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،، جس سے سیاحوں کو معلومات ملیں گی)

سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ

پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کے حوالے سے موجودہ حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے

About The Author