نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کی صفائی ،،، حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائے

لاہور کی صفائی ،،، حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

شہر سے کچرا ابھی تک نہ اٹھایا جا سکا،، شہری گندگی کے ڈھیر پر نالاں

مطالبہ کر رہے ہیں کہ انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائے

تاریخ پر تاریخ،، وعدے اور دعوے،، کوڑا اٹھانے کے معاملے پر دی جانے والی ڈیڈ لائینز بھی کسی کام نہ آئیں۔

چوک چوراہوں پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کا منہ چڑا رہے ہیں

ٹاؤن شپ، ہربنس پورہ، شالیمار، چوبرجی، رضوان گارڈن اور اعوان ٹاؤن سمیت متعدد علاقے صفائی ستھرائی سے محروم ہیں شہری کہتے ہیں

انتظامیہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اسی لیئے شہر کا یہ حال ہوا
شاہد احمد ،، ریحان علی( پہلے بھی تو شہر صاف ہوتا تھا اب کیا ہو گیا ہے۔ اگر انتظامیہ کی پوچھ گچھ ہو تو حالات ایسے کہ ہوں)

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں بکھرے کوڑے کے سبب گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے۔

حکومت جلد از جلد شہر کی صفائی کے لیئے بہتر انتظامات کرے۔

About The Author