ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 16ارب 27کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 419308کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا جاچکا ہے اور صرف دو روز کے دوران چاروں
اضلاع میں 28کروڑ روپے مالیت کا 911ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا.قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ او ردیگر موجو دتھے.
کمشنر نے کہاکہ واگزار کرائے گئے رقبہ کو مفاد عامہ کیلئے استعمال میں لایا جائے گا جس کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے.
انہوں نے بتایاکہ جاری مہم میں ابتک ضلع ڈیرہ غازیخان میں 6ارب 25کروڑ 68لاکھ روپے مالیت کا 24039ایکڑ، ضلع لیہ میں تین ارب 81کروڑ روپے مالیت کا 14791ایکڑ،
ضلع مظفرگڑھ میں چار ارب پانچ کروڑ روپے مالیت کا 4024ایکڑ اور ضلع راجن پو رمیں دو ارب 91کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کا 9530 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرایاگیا.
انہوں نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہے ہیں. ضلع ڈیرہ غازیخ ان کے علاقے کوٹ قیصرانی میں واگزارکرایاگیا
رقبہ زرعی گریجویٹس کے حوالے کر دیاگیاہے. مقبوضہ رقبہ پر کاشت تیار گندم کی فصل کو سپردداری پر دینے کیلئے بھی اقداما ت کیے جائیں گے.
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جلد ڈی جی خان کا دورہ متوقع ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کا اجلاس طلب کرکے دورہ کے ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے احکامات جاری کردئیے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور محکموں کے سربراہان شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اضلاع کے دوروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے وہ جلد ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کریں گے
جہاں وہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے افسران وزیر اعلی کے دورہ کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں انہوں نے کہا کہ
2
وزیر اعلی ڈی جی خان،تونسہ،کوہ سلیمان اور دیگر مقامات پر جاسکتے ہیں مراکز صحت اور دیگر سرکاری اداروں کا دورہ کیا جائیگا۔
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کے دورہ پر افتتاح کیلئے ای خدمت مرکز،آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ، بی ایم پی سرائے، تزئین شدہ پارکس،
پناہ گاہ تونسہ، ریسٹ ہاؤس تونسہ،بارڈر ملٹری پولیس کے تھانے،ریسکیو 1122 کی عمارتوں،روڈز اور دیگر منصوبوں پر تیاریاں جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک،ڈی جی،پی ایچ اے سید تنویر مرتضےٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازی خان
تونسہ کے غریب شہری کو 24 گھنٹے کے اندر 30 سالہ قبضہ چھڑا کر ملکیتی رقبہ حوالے کردیا گیا بااثر قبضہ مافیا سے
دیگر ارضی واگزار کرانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر
آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر رقبہ واگزار کرا کے مالک محمد اقبال کے حوالے کیا
ا سسٹنٹ کمشنر تونسہ نے بتایا کہ علاقے میں بااثر میرانیوں کے گروپ نے رقبہ پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا۔
اہل علاقہ کے مطابق انہوں نے 20 سال سے متعدد غریب کسانوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے محکمہ ریونیوتمام لوگوں کو ایک ہفتہ کے اندر اپنے قبضے کی واپسی میں مدد فراہم کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اصل مالک محمد اقبال کو 24 گھنٹوں کے اندر رقبہ کا قبضہ سونپ دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ہدایت پر تونسہ شریف میں سانگھڑ نالہ پل کے متاثرہ حصہ کی مرمت شروع کردی گئی ہے
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے نگرانی کرتے ہوئے سانگھڑ نالہ پل کی مرمتی کا کام شروع کراکر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ رات گئے پل ڈاٹ کا دورہ کیا
چوک کی رابطہ سڑکوں پر اسفالٹ،مانومنٹ نصب کرنے کی تیاری اور ٹریفک منیجمنٹ
3
سمیت دیگر معاملات کا موقع پر جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ پل ڈاٹ پر تعمیراتی کام ہونے سے ٹریفک اور عوامی مسائل کا احساس ہے۔
محکمہ پراونشل ہائی ویز منصوبہ پر تیز رفتاری سے کام کرے۔ٹریفک پولیس چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے انتظام کرے۔
انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ چوک سے تجاوزات اور ہرقسم کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں
سربمہر کردیں، دکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے
بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔تاجر تنظیمیں اپنی اور دوسروں کی جانوں کا خیال رکھنے کیلئے ایس او پیز پرعمل کرائیں۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے پرائمری سکول محمد آباد کا بھی دورہ کیا۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے عوام کو ان کے گھروں کے نزدیک پھل، سبزیاں اور اشیائے خوردنوش کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے
"انصاف سستا موبائل شاپ ”متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر 31 مارچ تک انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ذمہ داری سونپ دی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران شریک تھے. کمشنر نے کہا کہ انصاف سستا موبائل شاپ کیلئے رکشہ،
پک اپ،کیری وین استعمال میں لائی جا سکتی ہیں تاہم گاڑیوں پر ایک ہی کلر سکیم ہوگی سیکرٹری آر ٹی اے، پنجاب سمال انڈسٹریز،
کارپوریشن،مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکمے مل کر کام کریں گے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن، مخصوص نمبر الاٹ کرنے،ڈرائیور،
مالک کا نام، پتہ سمیت دیگر معلومات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا شہر اور دیہی علاقوں کے لیے روٹ پلان سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کو فوکل پرسن مقرر کردیا
4
گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کیلئے 100 گاڑیوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے
اور پہلے مرحلے میں 13 مارچ تک پچاس گاڑیوں پرا نصاف سستا موبائل شاپ کا پراجیکٹ شروع کردیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ انصاف سستا موبائل شاپ کیلئے کھیت سے
پھل اور سبزیوں کے ساتھ منڈیوں میں آڑھتی نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
تاکہ لوگوں کو مارکیٹ کی نسبت کم نرخ پر اشیاء دستیاب ہوسکیں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر نرخ متعین کرے گی اور گاڑیوں کے نمایاں مقام پر نرخنامے آویزاں کئے جائیں گے۔
ڈیرہ غازی خان
منیجر ای روزگار سنٹرڈیرہ غازیخان حسن ستار نے کہا ہے کہ
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے زیر اہتمام ای روزگار سنٹر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں اگلے بیج کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیاگیاہے
انہوں نے کہاکہ یوتھ افیئرز،سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے
ٹریننگ کے بعد نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے
بے روزگار کم سے کم 16سالہ تعلیم کے حامل35 سال سے کم عمر نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل سکلز سیکھنے کا نادر موقع فراہم کیاگیا ہے
اور صوبہ پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روزگار شہری ٹیکنیکل، ای کامرس،
کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اورکریٹو ڈیزائننگ میں داخلوں کیلئےwww.erozgaar.pitb.gov.pk پر آن لائن درخواست دے کر مفت تربیت حاصل کر سکتے ہیں.
سنٹر منیجر حسن ستار نے کہا کہ بے روزگار نوجوان فری لانسنگ کے ذریعے روزگار کے حصول کیلئے آن لائن ٹیسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں.
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی پنجاب بارڈر ایریا بواٹا میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے بارڈر ملٹری پولیس کے ساتھ بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی
5
منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا. کمانڈنٹ حمزہ سالک اور ایس ایچ او تھانہ بواٹا نصر اللہ خان لغاری نے بتایا کہ
ٹرک سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی بائیس من چرس پکڑ کر لی گئی ہے. بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر نیاز خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
منشیات کوئٹہ بلوچستان سے پنجاب ڈیرہ غازی خان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی. ملزم نیاز نے دوران تفتیش بتایا کہ
اس نے بلوچستان کوئٹہ سے چرس خرید کر کے ٹرک نمبر ٹی کے ٹی 457 میں لوڈ کی.
ملزم سے تفتیش کی جا رہی کہ
اس نے چرس کس کو پہنچانی تھی اور اس کی سرپرستی کرنے والے کون ہیں. کمانڈنٹ نے کہاکہ سمگلروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
اورسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی.
ڈیرہ غازی خان
کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صوبائی سطح کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ اور دیگر شریک تھے.
ویڈیو لنک کانفرنس میں پولیو اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ سمیت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
ہر ٹارگٹ بچہ کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم میں ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے پلان بنایا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ ریتڑہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن۔ دوران کاروائی ملزم سے2050 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق تھانہ ریتڑہ پولیس نے کاروائی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے
منشیات فروشی جیسے مکرہ دھندہ میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ حامد مقبول نے پولیس نے ملزم اقبال حسین ولد محمد حمزہ قوم جٹ بھٹی سکنہ کوٹ قیصرانی کو گرفتار کرکے
اس کے قبضہ سے 2050گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
اس موقعہ پر میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ جرائم کے خلاف تونسہ پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات امن وامان کے لئیے کوشاں ہیں۔قانون کے مطابق میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ شاہصدر دین، اندھا قتل ٹریس، قتل کا معاملہ ڈکیتی نکلا، ملزمان گرفتار، کار برآمد۔
ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ شاہصدر دین کو مدعی مقدمہ نے درخواست دی کہ
میرے بھائی نصر اللہ کو کار سمیت نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے جس پر تھانہ شاہصدر دین میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی زیر نگرانی
اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب، ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین کلیم اللہ گاڈی اور تفتیشی آفیسر خدابخش کی بہترین کاوشوں اور جدید طریقہ تفتیش سے
نہ صرف ملزمان کو ٹریس آؤٹ کیا بلکہ ان کے قبضہ سے آلہ قتل اور ڈکیتی شدہ کار بھی برآمد کرلی۔
ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ نصر اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان محمد وقاص ولد سعید احمد قوم گشکوری سکنہ قصبہ گجرات،
اللہ بخش ولد غلام حسن قوم سندیلہ موضع مرہٹہ اور شریفاں بی بی زوجہ غلام عباس قوم گاڈی سکنہ بیٹ نہڑکی کو گرفتار کر لیا دوران انٹروگیشن ملزمان نے بتایا کہ
انہوں نے نصراللہ کو ملزمہ شریفاں بی بی سے فون کرا کے بلوایا جب نصراللہ شریفاں بی بی کے گھر کے نزدیک پہنچا تو ہم نے حملہ کر کے نصر اللہ کو قتل کر دیا
اور نعش کو فصل میں پھینک کر کار اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک اور ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید نے کمشنر آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
مشترکہ آپریشن اور بہتر حکمت عملی سے لادی گینگ کے اہم رکن بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس کے تھانہ کوٹ مبارک میں تیس کے قریب مقدمات میں مطلوب ہارون جیانی ولد الیاس کو مقابلے میں ہلاک کرکے گینگ کی کمر توڑدی ہے رات گئے
موٹر سائیکل سواروں نے قبائلی علاقہ پولیس اور بی ایم پی پر فائرنگ کی بی ایم پی اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی مقابلے میں مارا جانے
والا ڈاکو ہارون جیانی ریکارڈ یافتہ تھا۔ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔فورسز کے مشترکہ آپریشن سے بڑی کامیابی ملی ہے۔
بارڈر ملٹری پولیس،پنجاب پولیس اور رینجرز مستقبل میں بھی مشترکہ آپریشن کرے گی۔
ڈیرہ غازیخان
بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس کا لادی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن ،لادی گینگ کا کمانڈر ہلاک،مارا جانے والا ڈاکو23مقدمات میں مطلوب تھا
پولیس کے ساتھ مقابلے کا انسداد دہشت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک اور ایس پی حسن جاوید کی کمشنر آفس میں مشترکہ
پریس کانفرنس ،اس سلسلہ میں مزید معلومات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ،بلوچ لیویز حمزہ سالک اور ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید نے
کمشنر آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ 24اور 25مارچ کی درمیانی شب پولیس ،
رینجرز اور بارڈ ملٹری پولیس کی موبائلز گشت پر تھیں کہ اطلاع ملی کہ لادی گینگ کے ڈاکو ،جرائم پیشہ افراد تھلانگ کے علاقے میں موجود ہیں اطلاع پر موبائل ٹیمیں الرٹ ہو گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لیا گیا
اس دوران پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سامنے آنے پر دور سے ہی موبائلز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس پر بی ایم پی اور پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا
رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ملزمان فرار ہو نے لگے فورسز کے جوانوں نے پیچھا کیا تو ملزمان کا ایک ساتھی شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جسے ہراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر نے لگے تو وہ ہلاک ہو گیا
جس کی شناخت ہارون جیانی ولد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ کو ٹ مبارک ،تھانہ کشوبہ ،اور تھانہ سیمنٹ فیکٹری کو 23مقدمات میں مطلوب تھا اور بی ایم پی کے جوان اور دو روز قبل ظفر لغاری کو شہید کر نے میں بھی ملوث تھا
ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اور درجنوں گولیا ں برآمد ہو ئی ہیں جبکہ بارڈ ملٹری پولیس نے لادی گینگ کے مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے
ملزمان کی گرفتار کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ایس پی حسن جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام فورسز کا آپس میں کوآرڈی نیشن ہے
اور کل ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سخت کارروائی کا فیصلہ ہوا جس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی آئے گی
کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک نے بتایا کہ سیمنٹ فیکٹری کے بعد بیلہ میں بھی چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے دوران بی ایم پی نے 3000کلو سے زائد چرس 9کلو آئس برآمد کی ہے
جبکہ 22کروڑ سے زائد کا نان کسٹم سامان پکڑ کر کسٹم کے حوالے کیا ہے انہوں نے کہا کہ 26چیک پوسٹیں مستعدی سے کام کررہی ہیں
اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لئے قبائلیوں کو شہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ