دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

عوام کی جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور پولیس سے کالی بھیڑوں کو نکالنا اولین ترجیح ہے، موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں

میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں -ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے ڈی پی او آفس میں میڈیا نمائندگان سے

تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور انشاء اللہ بہت جلد ضلع بہاولنگر کو کرائم فری بنائیں گے،

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے میڈیا اور عوام کو چا ہیئے کہ وہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،

عوام کے تعاون کے بغیر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا میرے دفتر کے دروازے ہر عام آدمی کیلئے کھلے ہیں

کوئی بھی شخص مجھے بلا جھجک آکر مل سکتا ہے ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران سے میٹنگ کے دوران سختی سے ہدایت کی ہے

عوام کو بغیر کسی دباؤ کے انصاف مہیا کیا جائے اور تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ سختی سے منع کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرے فوری ایکشن لیا جائے گا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈی پی او ظفر بزدار اور متعلقہ افسران کے علاوہ
اجلاس میں کسان اتحاد کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کسان اتحاد کے نمائندوں نے کسانوں کے مسائل اور

کاشتکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس میں کہا کہ

حکومت کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی نیزکاشتکاروں کے تمام متعلقہ محکموں سے متعلق مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا

اور ہر فورم پر کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

About The Author