دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 بہترین عمارتوں میں شامل

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز

شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 بہترین عمارتوں میں شامل

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز

سائنسی اعتبار سے سنہری تناسب کے اصول کے تحت دنیا کی 50 خوبصورت ترین عمارتوں کو منتخب کیا گیاہے

جس میں فیصل مسجد بھی شامل ہے ، اس فہرست میں فیصل مسجد 16ویں جبکہ
وائٹ ہاوس کا سترہواں نمبر ہے ۔

اہرام مصر، تاج محل اور برج الخلیفہ بھی شامل ہیں
سنہری تناسب کے اصول کے تحت کسی عمارت کی خوبصورتی کو اسکی چھت

بنیاد اور لمبائی چوڑائی کے تناسب اور اس عمارت کے مجموعی تاثر کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

عالمی جریدے کے مطابق سائنسی اعتبار سے بنائی گئی پچاس عمارتوں میں اسلام آباد کی فیصل مسجد کا سولہواں نمبر ہے ۔۔

پچاس عمارتوں میں پہلا نمبر لندن میں واقع سینیٹ پال کیتھوڈرل کا ہے ۔۔ دوسرے نمبر پر سنگاپور کی مارینہ بے سینڈز ریزارٹ نامی عمارت ہے

جبکہ دبئی میں واقع برج خلیفہ سنتالیس ویں نمبر اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کا نمبر آٹھواں ہے

اسلام کی آباد کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع فیصل مسجد کا شمار دنیا کی خوبصورت مساجد میں ہوتا یے

جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث بھی شہرت رکھتی یے

شاہ فیصل مسجد تعمیر کرنے کی تجویز 1966 میں سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے دی۔۔۔

جس کی وجہ سے اس کا نام بھی شاہ فیصل کے نام پر رکھاگیا۔۔
مسجد کی تعمیر کے لیے 17ممالک کے 43 فن تعمیر کے ماہرین نے

اپنے نمونے پیش کیے جن میں سے ترکی کے ویدت دالوکے کا ڈیزائن منتخب کیا گیا۔۔۔
مسجد کی تعمیر کا آغاز 1976 میں کیا گیا

جس کا سنگ بنیاد شاہ خالد بن عبدالعزیز نے رکھا
13کروڑ سعودی ریال سے زائد لاگت آنے والی اس مسجد کی تعمیر کا کام 1986 میں مکمل ہوا ۔۔۔۔
دنیا کی پانچویں بڑی فیصل مسجد 5ہزر مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط یے بیرونی احاطے کو شامل کرکے اس میں تین لاکھ نمازیوں کی

بیک وقت نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔۔۔
ترکی طرز تعمیر پر بنی تکونی خیموں جیسی اس مسجد کے ہال میں خواتین کے لیے بھی نماز کی جگہ مختص ہے

سنہری رنگ کا فانوس بھی مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔۔۔

یہاں فن خطاطی کے ایسے نمونے ہیں جنہیں دیکھ کر انسام دنگ رہ جاتا ہے ہے

اس کے چار، میناروں کی بلندی تین سو فٹ کے، قریب ہے اونچائی پر واقع ہونے کی وجہ سے

فیصل مسجد اسلام آباد کے مختلف مقامات سےخوبصورت منظر پیش کرتی ہے

About The Author