دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،

ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق اوردیگر ہمراہ تھے مشیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایم آر آئی،

سی ٹی سکین اور دیگر مشینری کا بھی جائزہ لیا۔داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے فراہم طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں مشیر صحت نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا گائنی،

ڈائیگناسٹک سمیت مختلف وارڈز کا جائزہ لیا محمد حنیف پتافی نے اپنے موسی خان فاؤنڈیشن کے زیر انتظام دسترخوان کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مریضوں کیلئے تیار کھانا کھا کر چیک کیا۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ان کے والد کے نام سے منسوب موسی خان فاؤنڈیشن کی طرف سے داخل مریضوں کیلئے تین وقت کا کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے

اور روزانہ کی بنیاد پر کھانا کا مینیو تبدیل کرکے مریضوں کی صحت کی بہتری کیلئے متوازن غذا تیار کرائی جاتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان:

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی زیر نگرانی ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت ساتوں مقابلوں کے

پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیاگیاہے. ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سلیم قیصر نے بتایا کہ ججز کے نتائج کے مطابق گائیکی میں ڈیرہ غازیخان کے جنید افضل نے پہلی،

لیہ کے آفان زاھدنے دوسری او رمظفرگڑھ کے تابش ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آلات موسیقی کے مقابلوں میں لیہ کے مصور عباس اول، ڈیرہ غازیخان کے حسنین عباس دوم اور مظفرگڑھ کے تابش ریاض سوم رہے۔

شاعری کے مقابلوں میں ڈیرہ غازیخان کے شاہ زیب نے پہلی اورشاہد جبران نے دوسری اور لیہ کے محمد شاہ زادہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نویسی کے مقابلوں میں

ڈیرہ غازیخان کے عطا الاسلام اول اور محمد یونس دوم اور راجن پور کی کائنات بی بی سوم رہیں.فائن آرٹ کے مقابلوں میں ڈیرہ غازیخان کی ام رباب نے پہلی،

لیہ کی عروسہ ممتازنے دوسری اور راجن پور کی عارفہ قاسم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کرافٹ کے مقابلوں میں راجن پو رکی ثمرہ فاطمہ اول، مظفرگڑھ کے حسن جہانگیر دوم اورراجن پو رکی کنزہ ایمان سوم رہیں.

شارٹ فلم کے مقابلوں میں ڈیرہ غازیخان کے جنید حبیب اول اور ‘ارشد بلال دوم جبکہ راجن پو رکی اور نیہا مشتاق سوم رہیں. سلیم قیصر نے بتایا کہ ضلعی سطح کے پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب دس ہزار روپے، سات
2
ہزار اور پانچ ہزار روپے جبکہ ڈویژنل مقابلے جیتنے والوں کو بالترتیب پندرہ ہزار روپے، دس ہزار روپے اور پانچ ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے.

انہوں نے بتایاکہ ڈویژنل مقابلے جیتنے والے لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائی سطح کے مقابلے میں شریک ہوں گے.


ڈیرہ غازی خان

تونسہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے. دس کلو گرام آٹا کے چار سو تھیلے برآمد ہونے پر تین دکانیں سربمہر،

سرکاری باردانہ ضبط کرنے کے ساتھ مقدمات درج کرا دیئے گئے.ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے کارروائی کرتے

ہوئے ذخیرہ اندوزوں کو 70ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دی انہو ں نے بتایا ذخیرہ اندوز حکومت کے سیل پوائنٹس سے ایجنٹوں کے ذریعے آٹا حاصل کر کے فروخت کررہے تھے

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو سبسڈی کا آٹا عزت و تکریم کے ساتھ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے

کار لائے جا رہے ہیں تاہم ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے عوام کو آٹا نہ ملنے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں

جس پر دیگر کے محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی. انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے حکومت کا دست و بازو بنیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 16دکانیں سربمہر کر دیں. دکانداروں کو چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے ہفتہ کے روز ممنوعہ دکانیں کھلنے اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر کر دیں.

انہوں نے جکھڑ امام شاہ کے سکولوں اور بی ایچ یو جھوک اترا کا معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز کاجائزہ لیا.

About The Author