دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت نہ ملنے پر پیر کو احتجاج کرنے کا اعلان

حکومت سے ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے

حکومت کو نئی مشکل کا سامنا،، لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت نہ ملنے پر پیر کو احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا

کورونا پابندیوں کی وجہ سے پینتیس فیصد انڈسٹری ختم ہو چکی، دس لاکھ لوگ بے روز گار ہو گئے، مزید دس لاکھ افراد کے کام ختم ہونے کا امکان ہے، یہ کہنا ہے

لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا، جنہوں نے پریس کانفرنس میں

حکومت سے ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے
احمد شفیق، جنرل سیکرٹری، لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، مطالبات منظور نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئیں گے

ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے سوال اٹھایا کے شادیوں کی اجازت دی گئی ہے مگر دیسٹورنٹس نہیں کھولے جا رہے

 اسد نیازی، سیکرٹری انفارمیشن، لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، پینسٹھ لاکھ لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، بیس لاکھ لوگ بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے

عہدیداروں کا کہنا تھا حکمران کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنانے کیلئے تیار ہیں، کاروبار کی بندش کسی کیلئے بھی بہتر نہیں

About The Author