سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے نیب عدالتوں میں کیمرے لگائےجائیں
تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ کیسے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ جو حکومت ووٹ چوری کرتی ہو،، وہ انتخابی اصلاحات کیا کرے گی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کی حقیقت اور مقصد کو لوگ جانتے ہیں
جبکہ حکومت کی بد نیتی بھی عیاں ہوچکی ہے۔ نیب عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں ،
تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ کیسے کیسز بنائے جارہے ہیں۔
مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سے نیب کی حقیقت کا پتا چل گیا۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اسپیکر کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے خط لکھاہے،،لیکن جو حکومت ووٹ چوری کرتی ہو
انتخابی اصلاحات کیا کرے گی۔یہاں تو حکومت پریزائڈنگ افسر اٹھا کر لے جاسکتی ہے
تو وہ مشینیں بھی اٹھا سکتی ہے۔ ن لیگی رہنما اور دیگر ملزمان پی ایس او میں غیرقانونی بھرتی کے ریفرنس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
شاہد خاقان عباسی اور یعقوب ستار کے وکیل نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔
سابق ایم ڈی
پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،