نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ڈی جی خان آفیسرز کلب کو فعال کرنے میں متحرک ہوگئے

کلب کی رکنیت سازی شروع کرنے ساتھ معاملات کے حل کیلئے افسران اور اراکین کا موقع پر اجلاس طلب کرلیا ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کلب کا دورہ کیا

اور اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضے،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ممبر پنجاب بار کونسل ملک اقبال ثاقب،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ڈی جی خان آفیسرز کلب جلد تقریبات کیلئے کھول دیا جائیگا۔کلب میں کھیل کے ساتھ سماجی سرگرمیاں اور تقریبات ہوں گی۔کلب میں فیملیز کیلئے الگ حصہ مختص کیا جائیگا

جہاں پردہ سمیت دیگر ضروری انتظامات ہوں گے۔انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراکین کلب کی کامیابی کیلئے قابل عمل تجاویز بھی دیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں دوسرے بڑے میگا پراجیکٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا ٹینڈر جاری کردیا گیا۔400 بیڈ کے حامل منصوبہ پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوں گے

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اطہر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے بعد مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال نہ ڈیرہ غازی خان بلکہ خطے کیلئے میگا پراجیکٹ ہوگا۔

نئی ایمرجنسی بلاک کے لئے بھی پی سی ون جمع کرا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طرز کی تین منزلہ پناہ گاہ کی عمارت بھی تعمیر ہو گی

جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں پناہ گاہ میں غریب، بے سہارا اور مریضوں کے لواحقین کو گھر جیسا ماحول فراہم ہوگا جہاں رہائش کے ساتھ کھانا اور موسم کی مناسبت سے سہولیات مفت فراہم ہوگی

مشیت صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے

نرسز اور دیگر سٹاف کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں جدید بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

محکمہ بلڈنگ کے افسران نے بریفننگ دی۔وزیر مملکت نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں جدید طرز کے ٹرمینل کی اشد ضرورت تھی۔

منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگرہمراہ تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیلئے مزید 30ویسٹ بن فراہم کر دیئے گئے.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے ڈسٹ بن کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہر کے مختلف مقامات پر رکھا جائے گا.

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے کمیٹی عملہ کے ساتھ تعاون کریں.

کچرا روڈ اور کھلے عام پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن میں ڈالیں. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی

ز یر نگرانی تونسہ شہر میں صفائی، سیوریج کے مسائل حل کرنے سمیت میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مشینری اور ضروری آلات فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے. انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر تونسہ شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا.

انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائز ہ لینے کے ساتھ زمینداروں اور آڑھتیوں کو اپنا منافع کم کرنے کی ترغیب دی.

انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نیلامی کی نگرانی کا مقصد گراس روٹ لیول پر قیمتوں کو کنٹرول کر کے ریڑھی بان تک قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے.

انہوں نے کہاکہ آڑھتی اپنا جائز منافع رکھیں تاکہ پرچون نرخ پر غریب عوام کو معاشی ریلیف دلایا جاسکے.


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کرتے ہوئے

پرائس کنٹرول ایکٹ اور قانون کی دیگر خلا ف ورزی پر دکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

انہوں نے سکول کو وارننگ جاری کی. انہوں نے اراضی ر یکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا.

صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر حاضر اہلکار کے خلاف کارروائی کیلئے

سفارشات پیش کر دیں ریکارڈ تیار نہ ہونے پر بھی ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کی گئی.


ڈیرہ غازی خان

عالمی یوم تپ دق کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں آگاہی سیمینار اور واک کاانعقاد کیاگیا.

پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق، ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظہر علی جسکانی،

ڈاکٹر ظہیر ستار، ڈاکٹر ابوذر شیرانی او ردیگر نے شرکت کرتے ہوئے ٹی بی سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دیئے.

اس موقع پر پراونشل ٹی بی کنٹرو ل پروگرام منیجر ڈاکٹر سعید اختر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایاگیا.

اس موقع پر بتایاگیا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ کی بستی سوجھلی میں فری ایکسرے سکریننگ چیسٹ کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا ہے

مقررین نے شرکاء سے کہا کہ وہ آگاہی مہم جاری رکھیں تاکہ لوگوں کو حکومت پنجاب کے مفت اقدامات سے استفادہ ممکن ہو سکے.


ڈیرہ غازی خان

پل ڈاٹ ڈیرہ غازیخان کی رابطہ سڑکوں پرا سفالٹ شروع کر دیاگیا. پندرہ دن کیلئے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیاگیا.

پل ڈاٹ کی کشادگی کے بعد خوبصورت مانومنٹ نصب کیا جائے گا. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ

حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پل ڈاٹ کی کشادگی ضروری تھی اسفالٹ کی تکمیل کے بعد پی ایچ اے مانومنٹ،

گرینری اور دیگر اقدامات کو تیز رفتاری سے مکمل کرے گی.

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ تعمیراتی کمپنیوں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے ا سفالٹ اور دیگر کام قلیل مدت میں مکمل ہو سکے.


ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں محکمہ سپورٹس اور ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے تعاون سے شجر کاری کی گئی

جس میں فیملیز نے بھرپور شرکت کی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطائالرحمن،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول وکالج اعظم اکمل کے علاوہ ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے بانی

پروفیسر عمران لودھی، پروفیسر سمیرابانو،ملک سراج، حذیفہ قاسمی،اسماعیل سیال،عبد الغفار مغل،یاسر چنگوانی،ارشد علی،نبیل عباس، کلیم فاروقی،

محسن الملک اور دیگر نے سایہ اور پھلدار پودے لگائے اس موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعابھی کی گئی.


ڈیرہ غازی خان

کوٹ چھٹہ کے موضع چک روہڑی میں چار کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت

کا 437 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے

سرکاری رقبہ واگزار کرایا۔

رقبہ پر ہل چلانے کے ساتھ تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

About The Author