پاکستان کے صوبے پنجاب کا تاریخی شہر لاہور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا
شہر کے پوش علاقے ہوں یا کچی آبادیاں،،سب ہی جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں
باغوں کے شہر لاہور میں کئی ماہ گزرجانے کے باوجود بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظامات بہتر نہ ہوسکے
انارکلی، اردو بازار، بھاٹی چوک، پانی والا تالاب، میو اسپتال چوک، لکشمی چوک، نسبت روڈ، ایبٹ روڈ
میکلوڑروڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اب بھی کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں،،بدبو اور تعفن سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں
عمران علی، کامران حیدر، شہری
ہر جگہ کوڑا تعفن گندگی ہے کوئی اسکو اٹھاتا نہیں بس کہیں کہیں صفائی ہوتی ہے
مختلف علاقوں میں کوڑے دان کچرے سے بھرے ہیں جبکہ کوڑے دانوں کے اردگرد بھی کچرے کا ڈھیر پھیل گیا ہے
اس کے علاوہ گلی محلوں کی سڑکوں پر بھی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں،،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روزانہ شہر سے چھ سے ساڑھے چھ ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کرنے کا دعوی کرتی ہے۔
رانا فیصل۔ سینئر مینیجر آپریشنل صفائی کمپنی
ہمارے پاس کنٹینرز کی کمی ہے اس لیے لوگ باہر کوڑا پھینکتے ہیں جسے اٹھانے میں مشکلُ ہوتئ ہے
شہر لاہور کے باسیوں کو ابھی کبھی مزید گندگی اور تعفن کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کی مکمل صفائی ستھرائی کے کام کے لیے مزید مہلت مانگی ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،