دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر4اپریل کو راولپنڈی میں جلسے کا فیصلہ

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔

پیپلزپارٹی  نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر4اپریل کو راولپنڈی میں جلسے کا فیصلہ‏ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج کراچی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس  میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہچار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں جلسہ راولپنڈی میں کرینگے۔ ‏چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بی بی شہید کا جانی نقصان غیر جانبدار تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

About The Author