اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی بی شہید کا جانی نقصان غیر جانبدار تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو ہر قربانی دے کر بھی پایئہ تکمیل پر پنہچانے کے لیئے جدوجہد جاری رہے گی۔

کراچی/ اسلام آباد / لاڑکانہ (26 دسمبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 13 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ جسمانی طور پر وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن وہ جمہوری قوتوں کو متحد رکھنے والی قوت اور پارٹی رہنماوَں خواہ کارکنان کے لیئے رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں۔

 

شہداء کے یومِ شہادت پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا میں ایک بیٹی، بہن، اہلیہ، والدہ اور دلوں پر راج کرنے والی ایک رول ماڈل رہی ہیں اور جن کا جانی نقصان غیر جانبدار تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پدرانہ معاشرے کی نہ صرف خواتین کو متاثر کیا، بلکہ پوری قوم کو متحد کیا اور جمہوریت کی بحالی خواہ انسانی حقوق کی جدوجہد میں بڑی بہادری سے قیادت بھی کی۔ ان کا وژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے، کیونکہ انہوں نے آمرانہ قوتوں کو للکار کر کہا تھا کہ آپ کسی شخص کو پابندِ سلاسل تو کرسکتے ہو، لیکن نظریئے کو نہیں۔

آپ کسی فرد کو جلاوطن تو کرسکتے ہو، لیکن فکر کو نہیں۔ آپ کسی آدمی کا قتل تو کر سکتے ہو، لیکن اس کی سوچ کو نہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی کی فراہمی سے لے کر قومی دفاع کو مزید مظبوط بنانے تک، بے زمین خواتین کاشتکاروں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے سے لے کر فرسٹ ویمن بینک کے قیام تک، انسدادِ پولیو ویکسینیشن متعارف کروانے سے لے کر خواتین کے لیئے علحیدہ پولیس اسٹیشنز قائم کرنے تک، روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے عوام کی بنیادی آزادیوں کے لیئے جدوجہد تک،

انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنی قوم اور اس کے غریب شہریوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین کے لئے کام کرنے میں صرف کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات، خواتین کو بااختیار بنانے اور محروم عوام کے لیئے جدوجہد کے دوران بڑی بہادری سے قید و بند، ظلم اور کردار کشی جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا کیا، لیکن کبھی خاموش ہوکر نہیں بیٹھیں۔ انہوں نے مزید کہا سیاہ طاقتوں نے بالاخر ایک سازش کے تحت انہیں قتل کر دیا، لیکن شہید کرنے کے باوجود وہ اُن سے جیت نہیں سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو ہر قربانی دے کر بھی پایئہ تکمیل پر پنہچانے کے لیئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین و پارلیمان کی بالادستی کے ساتھ ساتھ عوام کو مکمل خودمختار بنانے کے لیئے ایک بڑی تحریک کے لیئے کمر کس لیں۔

 

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاکستان کے عوام کو ظلم اور غربت سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ایک بہتر مستقبل مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان کے عوام کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ اور عوام کے دلوں پر نقش ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہم اس وقت بھی ایک ظالم اور ناانصاف نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس کے خلاف شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی۔ ہم اس جدوجہد میں کامیاب ہوں گے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کریں گے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کو غربت، بیروزگاری اور ناانصافی سے نجات دلانے کے لئے اور اس ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا۔

%d bloggers like this: