دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کترینہ کیف کے بعد ان کی بہن کی بھی بالی ووڈ میں انٹری

اب کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف بھی بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں، اور اس حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ان کی بہن بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی اثر انداز رہیں۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دی ہیں۔

اب کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف بھی بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

وہ فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی،  اور فلم اپنے نام کے ساتھ ہی رقص کی کہانی پر مبنی ہوگی۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ازابیل کیف نے بتایا کہ کہ کس طرح ان کی بہن کترینہ نے یہ بڑی چھلانگ لگانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اسابیل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ بچپن سے ان کے ذہن میں بالی ووڈ تھا، اسی وجہ سے انھوں نے کئی ہندی فلمیں بھی دیکھی ہیں۔

اسی طرح انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کترینہ کیف بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کی انٹری کے لیے اثرانداز رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ ڈانسر تھیں، لیکن اسی وقت جب وہ اپنی بہن کترینہ کیف کو فلموں میں اداکاری کرتے دیکھتیں تو ان میں بھی اپنے خواہشات کو بڑھانے کی کوشش کی۔

About The Author