مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان کے سرخ لباس کی دھوم

عائزہ خان اور عمران عباس ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کر چکے ہیں جن میں  تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، ‘تھوڑا سا حق، کوئی چاند رکھ شامل ہیں جنہیں مداحوں نے پسند کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں ’شاہی‘ کے اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں پاکستانی شوبز ستاروں نے کافی پسندہ کیا ہے۔ پاکستانی اداکار عمران عباس نے عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصحیت کی ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر شاہی‘ کے ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ تصاویر میں عائزہ خان سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ایک درخت کے پاس کھڑی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس شوٹ کے لیے صحرا جیسا ماحول بنایا گیا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کی پاکستان کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر اور ریمہ خان نے بھی تعریف کی ہے۔ جبکہ ان میں سے ایک تصویر پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے لکھا کہ سوجاؤ باقی صبح اپ لوڈ کرنا۔

عائزہ خان عمران عباس

جس کے جواب میں عائزہ خان نے لکھا ہے کہ صبح آن لائن کلاسز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان اور عمران عباس ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کر چکے ہیں جن میں  تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، ‘تھوڑا سا حق، کوئی چاند رکھ شامل ہیں جنہیں مداحوں نے پسند کیا ہے۔

عائزہ خان نے ماریہ بی اور لائم لائٹ جیسے کئی مشہور برانڈز کے اشتہارات میں کام بھی کیا ہے۔

اداکارہ اپنے ایک پروجیکٹ کے لیے ترکی بھی جاچکی ہیں جہاں انہوں نے ترک اداکارہ کے ساتھ ماریہ بی برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

عائزہ خان کا اصلی نام کنزا خان ہے۔ انہوں نے 2009 میں ’تم جو ملے سے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں شہرت ان کے دوسرے ڈرامے ٹوٹے ہوئے سے ملی تھی۔

2014 میں عائزہ خان نے پاکستان کے مشہور اداکار دانش تیمور سے شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ ماہرہ خان دنیا کی سو متاثر کن اور بااثرخواتین میں شامل ہوگئیں

%d bloggers like this: