دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

لاہور:

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کرائم میٹنگ۔

تمام افسران نے اپنے ریجن اور اضلاع میں جرائم کی روک تھام اورمجموعی کارکردگی بارے بریفنگز پیش کیں۔

ڈی جی خان ، خانیوال، ملتان، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین اور فیصل آبادپولیس کو ماہانہ کارکردگی پر شاباش

شیخوپورہ،وہاڑی، قصور، لودھراں اور بہاولپورپولیس کو بھی شاباش دیتے ہوئے بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت۔

پولیس افسران واہلکار دوران ڈیوٹی کورونا سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک کو یونیفارم کا لازمی حصہ سمجھیں۔ آئی جی پنجاب

تھانوں، پولیس دفاتر اور فیلڈ میں سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی پابندی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب

اہلکاروں اور فیملیز کو ویلفیئر چیک بروقت نہ پہنچانے والوں کو فکس کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہ ہو۔ آئی جی پنجاب

جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کیلئے 15روزہ مہم شروع کی جائے۔ آئی جی پنجاب

پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت اور ملزموں کے فرار کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی میں زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیاجائے۔ آئی جی پنجاب

جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف دفعہ 182کے تحت قانونی کاروائی کو ہر سطح پر یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب

ڈی آئی جی آئی ٹی یکم اپریل تک تمام آ رپی اوز اور ڈی پی اوز کے ایڈ منسٹریٹو ڈیش بورڈ کے استعمال بارے رپورٹ پیش کریں۔ آئی جی پنجاب

تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز پنجاب کانسٹیبلری (پی سی) کیلئے مختص نفری یکم اپریل تک ہر صورت پی سی بھجوا دیں۔ آئی جی پنجاب

جن اضلاع نے مقررہ تاریخ تک پی سی کی نفری نہ بھجوائی انکے سی پی اوز اور ڈی پی اوز خود پیش ہوکرآئی جی کو وضاحت دیں گے۔ آئی جی پنجاب

کرپشن،اختیارات سے تجاوز پر بلا امتیاز کاروائی اور سٹیزن سنٹرک پولیسنگ میری اولین ترجیحات ہیں۔ آئی جی پنجاب

قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کی تفتیش ڈی پی اوزاپنی نگرانی میں سائنسی بنیادوں پر کروائیں۔ آئی جی پنجاب

اشتہاریوں کی گرفتاری میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو فیلڈ پوسٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آئی جی پنجاب

زیادتی، قتل سمیت جنسی تشدد کے جرائم کی روک تھام کیلئے فارنزک سائنس سے بطور خاص استفادہ کیاجائے۔ آئی جی پنجاب

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیراور ڈی آئی جی ایس پی یو منیر مسعود مارتھ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سٹی تونسہ نے موٹرسائیکل چور گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے موٹر سائیکل چور عمار سکنہ محلہ ذیلدار تونسہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

اس موقع پر میر روحل خان اے ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال احمد کی زیرکمان تھانہ سٹی تونسہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سول لائن کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزم سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او تھانہ سول لائن طالب بزدار نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد معاویہ ولد غلام سرور قوم وہنس سکنہ گدائی سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن طالب بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔


ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج

تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے دو کس ملزمان خالد سکنہ بوہڑ اور غلام حسین بستی لعلو سے

ایک عدد پستول اور 32 گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دئے ہیں

اس موقع پر میر روحل خان اے ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے

اور سرکل سٹی میں ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ درخوست جمال خان کی کاروائی، مجرم اشتہاری گرفتار ، اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI

نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا۔ریڈ کے

نتیجے میں مجرم اشتہاری محمد عطا ولد خیمسی قوم کھوسہ سکنہ موضع درخواست جمال خان

غربی نمبر 1 کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بمع 03 عدد گولیاں سمیت گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان راشد تاج کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں

کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویژن کی شراب فروش کے خلاف

کاروائی، شراب فروش شراب سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر

کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد عارف کو دیسی شراب فروخت کرتے ہوئے

رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن میں شراب فروش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

ممنوعہ خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز جاری۔۔۔
ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 80 ہزار روپے کے جرمانے

عائد، 153شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری، 30 لٹر غیر معیاری مشروبات، 325 ساشے گٹکا تلف۔۔۔

ڈی جی خان 17 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

ممنوعہ اور مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 186 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی

پر کریانہ سٹور سیل جبکہ 153 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں غوثیہ سٹور کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

سٹوریج ایریا میں حشرات اور زمین پر خوراک کی موجودگی پائی گئی۔ دوران کارروائی 325 ساشے گٹکا موقع پر تلف کر دیا گیا۔

اسی طرح بہاولپور میں رانا پولٹری سیل سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات اور لیہ میں حاجی شیر علی کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر یکساں 10، 10 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 29 لٹر غیر معیاری مشروبات اور 325 ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید، اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،

سی ای اوکارپوریشن جواد الحسن گوندل،سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدیار اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے کمشنر نے معمول کے مطابق صبح سویرے شہر کے بلاکس 40،39،33،34،غازی پارک روڈ،

مسجد حقنواز چوک،مانکا کینال،پل ڈاٹ سمیت دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج،

کراون فیلئیر، صفائی اور دیگر عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے کمشنر نے کہا کہ

عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی بجائے مل کر کام کریں۔

شہر کے اہم مقامات پر شجرکاری اور گرین بیلٹس کو بہتر کیاجائے پارکس میں عوام کی سیر و تفریح کے اقدامات کئے جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

موضع رکھ ترنمن میں دس کروڑ 74لاکھ روپے مالیت کی 179ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی. کاشتہ فصل پر ہل چلا دیئے گئے.

پولیس کی بھاری نفری اور ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موقع پر موجود رہا. علاوہ ازیں انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم کی نگرانی کرتے ہوئے
منگروٹھہ، وہوا اور دیگر مقامات پر تجاوزات کا صفایا کرا دیا

دکانداروں کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ سامان دکانوں کے اندر رکھیں. تجاوزات کی زد می آنے والا سامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے گزشتہ شب آپریشن کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

ریسٹورینٹ سمیت 18دکانیں سربمہر کر دیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ایک ریسٹورنٹ کو سربمہر کرنے کے ساتھ دکانداروں کو 5500روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان بازاروں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ضلع میں چار رمضان بازار تجویز کیے گئے ہیں.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے اچانک دورہ کے سلسلے میں رمضان بازاروں کے نزدیک ہیلی پیڈ تیار کرنے کے بھی احکامات جار ی کر دیئے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سہولت بازار بلاک 6، پرانی غلہ منڈی کے علاوہ چوک چورہٹہ

تونسہ میں فوجی پراؤ او رکوٹ چھٹہ میں یونین کونسل کے دفتر میں رمضان بازار لگایا جائیں گے جس کیلئے بالترتیب ریونیو افسران مہر شمعون،

ثاقب شہزاد، چیف آفیسر شہیر اور محمد اعظم گوپانگ کو انچارج مقرر کر تے ہوئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں.


ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک 18مارچ کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے جہاں وہ گیارہ بجے دن ڈپٹی کمشنر آفس میں

اجلاس کی صدارت کے بعد شہر کا تفصیلی دورہ بھی کریں گے واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے وزراء، مشیر، معاونین خصوصی کو مختلف اضلاع کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں.

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو ضلع ڈیرہ غازیخان کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں وہ ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد ونوش کی دستیابی،

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی، شہروں میں صفائی، پولیس تھانوں اور محکمہ کی کارکردگی مانیٹر کرنے،

کھلی کچہری کے انعقاد، اراضی ریکارڈ سنٹرکی کارکردگی مانیٹر کرنے سمیت دیگر امو رکا جائزہ لیں گے. وہ ماہ صیام میں رمضان بازاروں سمیت دیگر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے


ڈیرہ غازیخان۔
10 سال سے مفرور قتل کے مقدمہ میں مطلوب A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری کو تھانہ وہوا پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری۔

مجرم اشتہاری اویس گلزار ولد فیاض احمد سکنہ وہوا نے سال 2011میں مسمی محمد اشفاق سکنہ وہوا کو قتل کیا تھا اور بخوف گرفتاری مفرور تھا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لاۓ گئےہیں۔

میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے شپیشل ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او تھانہ وہوا ابرار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے A کیٹیگری مجرم اشتہاری اویس گلزار کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

موضع درخواست جمال میں 37600000 روپے مالیت کا 2850 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔رقبہ پر کاشت فصلوں پر ہل چلادئیے گئے۔

About The Author