خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پشاور سمیت 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔۔
کسی بھی ضلع میں 10 فیصد سے زائدمثبت کیس سامنے انے پر متعلقہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔۔ اجلاس میں صوبائی وزراء
کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور انتظامی سیکرٹریزنے شرکت کی۔۔
اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش کے حوالے صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔۔۔
پشاور،چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر میں اسکول بند کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر دیگر اضلاع کے سکول بھی بند کئے جائیں گے
ڈیرہ جات فیسٹویل اور جیپ ریلی کے انعقادکو
کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد سے مشروط کیا گیا۔۔
وزیر اعلی محمود خان نے کورونا ایس او پیز پر عمل درامد سے متعلق عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،