نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

شہریوں نے ویکسی نیشن کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

لاہور میں ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

انتظامیہ نے عوامی سہولت کے پیش نظر استعداد میں اضافہ کر دیا

سکریننگ ڈیسکس کی تعداد پچاس سے بڑھا کر سو کر دی گئی

شہریوں نے ویکسی نیشن کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

لاہور میں ساٹح سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن دئیے جانے کا عمل جاری ہے

شہریوں کی بڑھتی تعداد اور سہولت کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے ویکسی نیشن سنٹر کی استعداد کار میں بھی اضافہ کر دیا۔

سنٹر میں پہلے پچاس سکریننگ ڈیسک موجود تھے ،، جنہیں بڑھا کر تعداد سو کر دی گئی ہے

ویکسی نیشن ڈیسکس کی تعداد بھی تیس سے بڑھا کر ساٹھ کر دی گئی ہے
کیپٹن (ر) عثمان: ہم یہ ساتھ والا ہال بھی ایکٹو کر رہے ہیں

لیکن لوگوں سے گذارش ہے کہ اپنی باری کا انتظار کریں اور رجسٹریشن کروا کر آئیں

صوبہ میں اب تک ساٹھ سال سے زائد عمر کے تینتیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسی نیشن لگا دی گئی ہے۔ ایکسپو سینٹر میں آنے والے شہری ویکسی نیشن انتطامات پر مطمئن ہیں

چلنے پحرنے سے محروم افراد نے وہیل چئیرز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے
نائید بیگم، جمال: کچھ وہیل چیئرز کی تعداد بڑھانی چاہیئے بہت سے معمر افراد ایسے ہوتے ہیں

جو چلُنہیں سکتے، ویسے انتظامات اچھے ہیں

سیکریٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق آئندہ دو ہفتے میں پچاس سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

About The Author