مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی نمبر ون ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کوچنگ کی طرف دیکھنا شروع کردیا

مستقبل قریب میں کراچی یا اسلام آباد میں کوچنگ اکیڈمی بنانے کے خواہش مند

قومی نمبر ون ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کوچنگ کی طرف دیکھنا شروع کردیا

مستقبل قریب میں کراچی یا اسلام آباد میں کوچنگ اکیڈمی بنانے کے خواہش مند ،،، کہتے ہیں ٹینس پیشن ہے

جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا ،،، عثمان خان کی رپورٹ

۔”میں تیرہ سال کا تھا جب میں باغ جناح آکر کھیلا تھا،، آج بھی میرا پیشن ویسا ہی جیسے تب تھا”

عمر اکتالیس ،،، مگر جذبے جوان ،،، اسٹیمنا کمال اور شاٹس بے مثال

قومی ٹینس سٹار عقیل خان کی گیم ڈھلتی عمر میں بھی شاندار ہے

لیکن وہ کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کوچنگ کا بھی ارادہ رکھتے ہیں

حال ہی میں اعصام الحق کے ہمراہ بطور ہٹنگ پارٹنر آسٹریلین اوپن میں شرکت کرکے کوچنگ سہولیات کا معائنہ بھی کرچکے ہیں

عقیل خان، قومی ٹینس پلیئر،،،”میرا کوچنگ کا ارادہ ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنا تجربہ نوجوان ٹیلنٹ میں ٹرانسفر کروں اسلام اباد یا کراچی میں اکیڈمی بناوں”

عقیل خان نے انکشاف کیا کہ دوہزار سترہ میں تین ماہ ٹینس سے دور رہنے کے باعث ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا

لیکن کھیل سے جنون کی حد تک لگاو نے فیصلہ بدل دیا
عقیل خان،، قومی ٹینس پلیئر،،، "میں نے اپنے دوست کو کہا تھا کہ

یہ سال میرا آخری ہوگا کیونکہ میں دو تین ماہ کھیلا نہیں تھا”

سینئر کھلاڑی نے جاپان کے ہاتھوں ڈیوس کپ میں شکست کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ

آسٹریلیا میں چودہ روز سخت قرنطینہ میں گزارکر ٹریننگ کا موقع نہیں ملا ،،، اگلے سال مارچ میں ہونیوالی ٹائی میں اچھا پرفارم کرینگے

%d bloggers like this: