دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گرفتار کر لیں ،، ملک سے باہر نہیں جاوں گی ،مریم نواز

حکومت جتنا مرضی بار بھیجنے کی کوشش کرے،، وہ نہیں جائیں گی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ نیب نے ہائیکورٹ میں کہا کہ مریم نواز بیانات دے رہی ہیں

ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، نیب کو بیانات جانچنے کا اختیار کس نے دیا ،،، بولیں

حکومت جتنا مرضی بار بھیجنے کی کوشش کرے،، وہ نہیں جائیں گی

اسلام آباد روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ

نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے،، کسی ادارے کی ترجمانی نہیں جس کیس میں نیب لاہور ہائی کورٹ گیا اس میں کچھ بھی نہیں

باہر جانے کے معاملے پر لیگی نائب صدر نے کہا کہ جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی

کوئی ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائیں گی۔
،،، مریم نواز گرفتاری کر لیں ،، ملک سے باہر نہیں جاوں گی

مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہریں لگی تھیں،،

کہا گیا کہ سات ووٹ درست نہیں،جب ووٹ دینے والے کے عزائم پکے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے،

امید ہے معاملہ عدالت میں گیا تو گیلانی جیت جائیں گے۔
امیدوار کے خانے پر مہر لگتی ہے، چاہے امیدوار کے ناک پر لگے ماتھے پر یا چہرے پر لیکن لگی تو امیدوار پر ہے،

جب ووٹ دینے والے کے عزائم پکے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے

مریم نواز نے واضح کیا کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا

وہ عوام کے مجرم ہیں ،،، نون لیگ اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔

About The Author