دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے وار جاری

مریض اور ان کے لواحقین ماسک کا استعمال کرتے ہیں نہ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاتا ہے

کورونا کے وار جاری، مگر لاہور کے اسپتالوں میں وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر نظر انداز ہونے لگیں

مریض اور ان کے لواحقین ماسک کا استعمال کرتے ہیں نہ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاتا ہے

موذی وباء کا خوف نہ ہی دوسروں کی صحت کا احساس،، اسپتالوں کا رخ کرنیوالے اکثر شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں

مریض ہوں یا پھر لواحقین،، زیادہ تر افراد بغیر ماسک کے دکھائی دیتے ہیں،، سماجی فاصلے کا بھی کسی کو خیال نہیں،، اس بارے پوچھا جائے تو یہ جواب ملتا ہے

جمیل، یاسین، ابھی اتارا ہے، صبح سے پہنا ہوا تھا اب لگا لگا کر تھک گئے ہیں، یہ دیکھیں ابھی لگا لیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بار بار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا کہا جاتا ہے، تاہم کسی پر اثر ہی نہیں ہوتا
ڈاکٹر افتخار، ایم ایس میو اسپتال، ہم نے تو بینر بھی لگا رکھے ہیں، بار بار لوگوں کو کہتے ہیں کہ احتیطی تدابیر پر عملدرامد کریں لیکن زیادہ کہیں تو لوگ لڑتے ہیں

لاہور میں کورونا کے اوسط ساڑھے چار سو کیسز روزانہ سامنے آ رہے ہیں

موذی وبا کے مکمل خاتمہ کے لیئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اپنے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کرنا ہوگا

About The Author