صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے اورنج ٹرین منصوبہ کو سفید ہاتھی قرار دیدیا۔کہتے ہیں
جنہوں نے یہ منصوبہ بنایا ان سے پوچھا جائے کہ کس بنیاد پر اس کی فیزیبیلٹی بنائی..
پنجاب پبلک پرائیوٹ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کی اتنی آمدن نہیں جتنے اخراجات ہیں۔
اس پر کاغذوں میں لکھا تھا کہ دولاکھ پچاس ہزار مسافر سفر کریں گے لیکن ابھی تک روزانہ کا جوڈیٹا اس میں ستر ہزار سے زائد مسافر نہں آئے.
اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پولٹری سیکٹر متاثر ہوا۔
مرغی کی قیمت ڈیمانڈ سپلائی پر متعین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کیلئے ہمارا کام جاری ہے۔
حکومت کا بڑا ریلیف پیکج رمضان بازار میں آرہا ہے۔ پچیس شعبان سے رمضان بازار پر کام شروع کردیں گے.
بیس رمضان کے بعد یہی رمضان بازار عید بازار کے طور پر شہریوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،