نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلڈ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے پر مشکلات

لاہور میں مظاہرین نے میٹرو بس سروس معطل کر دی،، کہتے ہیں ہر ماہ مہنگی ترین ادویات خریدنا ممکن نہیں

بلڈ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے پر جان کے لالے پڑے،، تو احتجاج پر مجبور ہو گئے

لاہور میں مظاہرین نے میٹرو بس سروس معطل کر دی،، کہتے ہیں ہر ماہ مہنگی ترین ادویات خریدنا ممکن نہیں

سات سال سے کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ لڑتی یہ ہے تین بچوں کی ماں،، سمیرا احمد

جو اپنی زندگی بچانے کیلئے ادویات خریدنے کی طاقت نہیں رکھتی،، تب ہی تو دوسرے مریضوں کے ہمراہ احتجاج کر کے اپنی فریاد حکمرانوں تک پہنچانے کیلئے سڑک پر موجود ہے

سمیرا احمد، کینسر مریضہ، بازار سے یہ دوا نہیں خرید سکتی یہ دوا آکسیجن ہے میرے لیے

سمیرا سمیت متعدد کینسر کے مریضوں نے مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے پر کلمہ چوک میں احتجاج کیا، اس دوران میٹرو بس سروس بھی معطل رہی،

مظاہرین کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے دور میں تین بار ادویات کی فراہمی روکی گئی
رفیق علی، حنیفاں بی بی، کینسر مریض، ہم کیا کریں یہ ادویات نہ کھائیں تو زندگی ختم ہو جائے گی، ہماری بات سننے کو کوئی تیار نہیں

مظاہرین سے مذاکرات کیلئے اے سی ماڈل ٹاون پہنچے،، جنہوں نے دو روز میں مسائل کے حل کی یقینی دہانی کروائی،، جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا، اور میٹرو بس سروس بحال ہوئی۔

About The Author