دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بزدار کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہیں گے،، فردوس عاشق اعوان

کہتی ہیں اپوزیشن کے تعاون کے بغیر سینیٹ الیکشن میں ترمیم نہیں لا سکتے

بزدار کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہیں گے،، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں اپوزیشن کے تعاون کے بغیر سینیٹ الیکشن میں ترمیم نہیں لا سکتے

معاون خصوصی نے صادق سنجرانی کی جیت کا دعوی بھی کر دیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو،، فردوس عاشق اعوان نے اوپن بیلٹنگ کی راہ میں اپوزیشن کو رکاوٹ قرار دیا

اور یہ دعوی بھی کیا کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے
فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب، پہلے دن سے اوپن بیلٹنگ کے حامی ہیں، سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی ہی جیتے گے

وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا تبدیلی کا واحد راستہ اسمبلی ہے
فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب، بزدار کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہیں گے

معاون خصوصی نے لیگی رہنما خواجہ آصف پر بھی طنز کے تیر چلائے
فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب، سیالکوٹی ٹھگ چند ماہ پہلے پھدک پھدک کر باڈی فٹنس میں سرٹیفکیٹ لے رہا تھا جب سے جیل گیا تب سے بیماریاں لگ گئی ہیں

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مزدور دوست ہے، مزدوروں کو آسان شرائط پر گھروں کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں

About The Author