دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرا جی بھی ’پارری گینگ‘ کا حصہ بن گئیں

میرا جی نے ویڈیو میں ’پارری گرل‘ دنانیر مبین کے انداز میں کہا ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور یہاں شوٹنگ ہو رہی ہے‘۔

لالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ میرا جی بھی پارری گینگ کا حصہ بن گئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر میرا جی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ پر موجود ’پارری‘ کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا کے ساتھ اُن کے ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔

میرا جی نے ویڈیو میں ’پارری گرل‘ دنانیر مبین کے انداز میں کہا ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور یہاں شوٹنگ ہو رہی ہے‘۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کی کیپشن میں معروف اداکارہ میرا نے سوالیہ انداز میں تحریر کیا ’شوٹنگ؟‘۔

اداکارہ کے اس پاوری ٹرینڈ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ’پارری گرل‘ کی ویڈیو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

پارری گرل دنانیر کی شہرت نا صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت بھی پہنچ گئی اور بالی وڈ کے نامی گرامی اداکاروں نے ’پارری ہو رہی ہے‘ طرز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

About The Author