لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن
ایک دن میں چار سو ننانوے مقامات کی چیکنگ کے دوران پچیس خلاف ورزیوں پر پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں۔
کمشنر آفس کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کاروائیاں کیں۔ مشترکہ چیکنگ کے دوران تیرہ خلاف ورزیوں پر تیرہ ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کی گئی۔
کارروائیوں کے دوران پانچ سو انتیس مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
ایک سو ستائیس کا چالان جبکہ چھبیس گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر بس مالکان پر ایک لاکھ تئیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،