نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ

اسپیکر اسمبلی کے سامنے وزیراعظم پر اعتماد سے متعلق قرارداد پڑھی جاتی ہے

پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ

اراکین کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹی بجائی جاتی ہے

گھنٹی بجانے کے بعدلابی کی طرف جانے والے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں

کسی کوایوان میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی

اسپیکر اسمبلی کے سامنے وزیراعظم پر اعتماد سے متعلق قرارداد پڑھی جاتی ہے

جو ارکان قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں قطار میں داخلی راستے کی جانب جاتے ہیں

داخلی راستے پر ممبر کا ووٹ ریکارڈ کرنے کے لیے ٹیلرز یعنی اسمبلی اہلکار موجود ہوتے ہیں

ہر ممبر ٹیلر کی میز پر پہنچنے پر قواعد کے تحت الاٹ کردہ ڈویژن نمبر پکارے گا

ٹیلر ممبر کا نام پکارتے ہوئے ڈویژن لسٹ سے اس کا نام کاٹ دے گا

ممبر کو رُک کر واضح طور پر اپنا نام سننا ہو گا تاکہ ووٹ کو صحیح طرح سے ریکارڈ کیا جا سکے

اپنے ووٹ کے اندراج کے بعد ممبر پارلیمان کو لازمی طور پر چیمبر چھوڑنا ہو گا

ارکان کی واپسی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک ایک بار پھر گھنٹیاں نہ بجیں

جب اسپیکر کو معلوم ہو جائے گا ارکان ووٹ درج کروا چکے تو اعلان کرے گا کہ ووٹنگ ختم ہو گئی

سیکریٹری قومی اسمبلی ڈویژن کی فہرستوں کو جمع کرے گا، درج ووٹوں کی گنتی کرے گا

سیکریٹری قومی اسمبلی نتیجہ اسپیکر کے سامنے پیش کرے گا

ارکان کوواپس بلانے کے لیےپھر سے دو منٹ تک گھنٹی بجے گی

ارکان کی واپسی کے بعد ا سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا

اسپیکر صدر کو قرارداد منظور یا مسترد ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرے گا

سیکریٹری کے لیے ضروری ہے کہ وہ نتائج کا نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں شائع کروائے

About The Author