دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ آب پاشی سندھ کے ملازمین کا نوکری مستقل کے لئے احتجاج

مظاہرین نے وزیراعلی ہاوس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔

محکمہ آب پاشی سندھ کے ملازمین نے نوکری پر مستقل کرنے کے لئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیراعلی ہاوس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔

مظاہرین پریس کلب پر احتجاج کے لئے بیٹھ گئے اور کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا۔

محکمہ آب پاشی سندھ کے واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کا نوکری پر مستقل کرنے کے لئے احتجاج۔
مظاہرین پریس کلب سے سندھ اسمبلی کے لیے روانہ ہوئے تو شہری انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی۔

مظاہرین نے ابتدائی رکاوٹیں ہٹاکر پیش قدمی کی ،، لیکن پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

محکمہ آب پاشی سندھ کے واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے650 ملازمین کو 2005 میں بھرتی کیا گیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں کئی بار مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،، لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

(لوئراسٹاف ہیں پٹے والے ہیں ڈرائیور ہیں چوکیدار ہیں ہم ڈیوٹی کررہے ہیں پکا نہیں کیا گیا یقین دہانی کراکے بھیج دیا جاتاہے)

(مستقل نہیں کررہے ہیں پتہ نہیں کیوں ڈس ایبل بھی ہیں ہم بھوک سے مررہے ہیں)

16،17گریڈ کے لوگ ریگولر ہورہےہیں ہم کیوں نہیں ہورہے ہیں 5دفعہ ویریفکیشن ہوچکی ہے)

بعد میں مظاہرین نے ٹریفک جام کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے احتجاج کو پریس کلب تک محدود کردیا۔

About The Author