دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان میں گذشتہ شب ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والےکانسٹیبل جلیل حیدر کی نماز جنازہ پولیس لائنز اور اس کے آبائی

علاقہ تھانہ جھوک اتراء میں ادا کر دی گئی۔۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی پی او عمر سعید ملک ،

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی،پولیس سمیت آفیسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو سپرد خاک کردیا گیا

اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ آرپی او اور کمشنر ڈی جی خان نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور

شہید کے بلند درجات کےلئے دعائے مغفرت کی۔۔اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ

ہمیں شہید کانسٹیبل جلیل حیدر کی بہادری پر فخر ہے جس نے دلیرانہ انداز سے ڈکیتوں کا مقابلہ کیا

اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔لواحقین سے ملتے ہوئے ڈی پی او نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ شہید کانسٹیبل جلیل حیدر محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی مجوزہ جگہ خالی کرانے میں رکاوٹ بننے پر ایم ایس

ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اطہر فاروق پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔بلڈنگز کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے

محکمہ بلڈنگز کو رکاوٹ بننے والے درخت فوری کاٹنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر اجلاس میں

موجود تھے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران نے محکمہ بلڈنگز کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبہ میں

غیر ضروری رکاوٹ نہ بنیں۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوامی مفاد کیلئے اہم منصوبہ ہے، تعمیراتی کام مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے،

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈی جی خان کے منصوبہ پر تین ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر 18 مارچ کو جاری ہوں گے

تاہم ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی جگہ میں موجود درخت نکالنے نہیں دے رہے۔جس پر کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق سے

وضاحت طلب کرلی اور محکمہ بلڈنگز کو رکاوٹ بننے والے درخت نکالنے کے احکامات جاری کئے

اجلاس میں دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا. اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، محمد عدیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں،

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ڈاکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ایکسیئن بلڈنگز افتخار احمد، ڈی بی اے شہزاد قدیر، اے ڈی آئی جی رانا جان محمد اوردیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،

ڈی پی او عمر سعید اور دیگر نے ڈاکوؤں کے ساتھ جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے پولیس کانسٹیبل جلیل حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلام خراج تحسین پیش کیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔شہداء قوم کا فخر ہیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر حکومت کی سبسڈی کا حامل آٹا استعمال کرنے والے ہوٹلز مافیا کے خلاف کارروائی کا

سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ معائنہ کرتے ہوئے گزشتہ روز چوٹی زیریں کے ہوٹلز مالکان کو 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سر بمہر کرتے ہوئے پرائس کنٹرول۔

ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر چوٹی کا بھی معائنہ کیا۔حاضری چیک کرنے کے ساتھ سہولیات اور انتظامات چیک کئے
انہوں نے بنیادی مرکز صحت عالی والا کا بھی دورہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری اور سہولیات کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کی زراعت میں ترقی اور معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے مختلف ماڈلز کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے۔

کپاس کی بحالی کیلئے قابل عمل منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ کپاس کی فصل کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی خصوصی کاوش سے تیار کردہ کاٹن کیلنڈر پر عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات
تحصیل جامپور میں کی یونین کونسل قمبر شاہ میں محمد سلیم ماڑھا کے رقبہ پر گندم کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت گندم کے نمائشی پلاٹ،

تیلداراجناس کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت سورج مکھی کی فصل،

سورج مکھی کے نمائشی پلاٹس، کماد کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کماد کی گندم کے ساتھ مخلوط کاشت کے نمائشی پلاٹس شامل ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جامپور صغیر احمد قریشی، فیلڈ اسسٹنٹ ساجد رحیم اور محمد طاہرکلیم بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے طالب علموں کا امتحانی سال ضائع ہونے سے بچا لیا ہے.

انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ کوویڈ 19سپیشل امتحان میں مکمل طور پر فیل قرار دیئے گئے امیدواروں کو اب پاس تصور کرتے ہوئے

صرف رہ جانے والے اسلامیات لازمی، مطالعہ پاکستان اور تیسرے فیل شدہ مضمون کا دوبارہ امتحان
3
دینا ہو گا. امیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مکمل طو رپر فیل قرار دیئے گئے

سر ٹیفکیٹ کو بورڈ میں جمع کرا کر ترمیم شدہ سپلی کا سر ٹیفکیٹ حاصل کریں گے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے مراسلہ میں وضاحت کی ہے

کہ 26نومبر 2020میں اعلان کیے گئے نتائج میں تین مضامین میں فیل ہونے والے امیدواروں کو مکمل طو رپر فیل قرار دیاگیا تھا

جس کے سر ٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے تھے تاہم پی بی سی سی کے فیصلہ کے مطابق اب ایسے امیدواروں کو رزلٹ دوبارہ تیار کیا گیا ہے

نظر ثانی نتائج کے مطابق ایسے امیدوار مکمل طو رپر فیل ہونے کی بجائے تین مضامین میں فیل تصور کیے گئے ہیں

ایسے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طو رپر فیل شدہ تینوں مضامین کا داخلہ فارم بورڈ میں جمع کرائیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ ڈی کلاس سٹینڈ میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایاجائے گا.

ٹرانسپورٹرز کورونا ایس ا وپیز کو یقینی بنائیں. حکومتی قواعد و ضوابط پورا نہ کرنے والے سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جائے گی. ضرورت پڑنے پر ایسے سٹینڈ سربمہر کیے جاسکتے ہیں.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی بس، ویگن سٹینڈ اور سٹاپ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فیصلے کیے.

About The Author