نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اجلاس کے اچانک ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔۔

اجلاس کے اچانک ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج ،آغا رفیع اللہ کے کھینچ کے رکھ تان کے رکھ

بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے ،اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرکے جلد ہی وزیر اعظم کے اعتماد کے لئے بلایا جائے گا

جس کی سمری آج وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو بھجوائے گی۔۔قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا

تو تلاوت نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا

تو اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا کہ اچانک اجلاس کیوں ملتوی کردیا گیا ہے یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جاری تھا

پی پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کھینچ کے رکھ تان کے رکھ بوریا بستر باندھ کے رکھ کی نعرے بازی شروع کردی

تاہم ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کیا ہے

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نیا اجلاس بلایا جائیگا،

جس کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور آج کسی وقت صدر مملکت کو بھیج دے گی

About The Author