حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد بلوچ بہن بھائیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے ۔
ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بہترین اقدامات کئے۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقدہ سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ
بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے ۔سیمینار کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی ،پروفیسر جاوید پتافی،طلباو طالبات اور دیگر نے خطاب کیا ۔
سیمینار کے دوران بلوچ بھائیوں نے نار سر پیش کر کے سماں باندھ دیا۔سیمینار کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد عمران اور پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی کوروائتی بلوچی پگڑی پہنائی گئی ۔
سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،خلیل احمد خان دریشک کے علاوہ ضلعی محکموں کے سربراہان ،علماءکرام ،میڈیا نمائندگان ،
معززین شہر اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔سیمینار کے اختتام پر مولانا جلیل الرحمان صدیقی نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔
: حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 2مارچ بروز منگل” بلوچ کلچرل ڈے“ کے موقع پر ضلع راجن پور میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں
گیارہ بجے سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک ہوں گے
۔علاوہ ازیں فخر جہاں پارک راجن پور میں کلچر شاعری،قصہ گوئی ،بلوچی گیت،بلوچ کلچر ڈریس شو،
نار سُر اور جھومر پیش کی جائے گی ۔” بلوچ کلچرل ڈے“ منانے کا مقصد بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔
بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے۔پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔وزیر اعلی کے اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کےلئے خیر سگالی کے جذبہ کو فروغ ملے گا۔
: حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
حاجی پورشریف ہر دور میں کروڑوں کے فنڈز کے باوجود صحت و صفائی کا فقدان،غلاظتوں کے جوہڑ،صفائی ستھرائی کے لئے
عملہ صرف کاغذی کاروائی تک محدود،کچی آبادیوں کے مکینوں کاجینا محال،مچھروں کی بہتات ناقص سیوریج سسٹم اور
صحت وصفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے کے سبب بیماریاں پھیلنے کاخطرہ، ہفتہ صفائی کی کارگزاریاں صرف اعلانات تک محدود ممبران اسمبلی اور
ضلع وتحصیل انتظامیہ شاید ان علاقوں کو نوگوایریا تصور کرتے ہیں علاقہ مکین سراپا احتجاج اصلاح و احوال اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کیمطابق حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجن پور این اے 194 اور پی پی 295 کاحلقہ بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہے
اوربالخصوص اسکی کچی آبادیاں جہاں صحت وصفائی کاکوئی تصور نہیں ہے مگر بدقسمتی سے ہر دور میں کروڑوں کے بجٹ اور ووٹ کھرےکرنے کے لیئے
من پسند افراد کو نوازنے کے باوجود گندگی و غلاظت کے ڈھیر اور ناقص سیوریج سسٹم اور سیوریج کے پانی کی بہتر طور نکاسی کا کوئی
بہترین انظام نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ غلاظتوں کےجوہڑ مچھروں اوردیگر جراثیموں کی آماجگاہ اور افزائش نسل کا موجب ہیں مگر متعلقہ حکام اس سے بے خبر اور لاعلم ہیں
جسکی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے.اسسٹنٹ کمشنرجام پور کی جانب سے گزشتہ دنوں ہفتہ صفائی منانے کااعلان کیا گیا جوکہ صرف اعلان تک ہی محدود ہے اور صحت وصفائی کےلئے مامور عملہ شاید صرف تنخواہ کھری کرنے
یا کاغذی کاروائی تک محدود ہے.علاقہ مکین شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کاشکار ہیں اور سراپا احتجاج ہیں
اوراسکے برعکس متعلقہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ ان علاقوں کوشاید نو گو ایریا تصور کرتے ہیں کیونکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی بارہا اسکی نشاندہی کی گئی
مگر کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اس سلسلے میں شہر بھر کے عوامی سماجی حلقوں اور علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک،
اسسٹنٹ کمشنر جام پورملک فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جام پور ذوالقرنین حیدر اور متعلقہ حکام سے” ڈیلی سویل ” کے توسط سے فی الفور نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
.حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنرآفس راجن پورکے سبزہ زار میں” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ کا انعقاد کیا گیا۔”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر
حل کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر
ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ
ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے اور
درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ،
سمیت تحصیلداران، نائب تحصیلداران،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ