دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے مزید قانون سازی درکار

اقدامات اور قانون سازی پر ہونے والی پیش رفت پر ایک ماہ میں ایف اے ٹی ایف کے پاس رپورٹ جمع کروانی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے مزید قانون سازی درکار

پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 27 نکاتی ایکشن پلان کے 3 بقیہ معیارات پر پورا اترنے

کے لیے کم از کم 2 چیزوں پر مزید قانون سازی کرنی پڑے گی۔
حکومت کو بقیہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے

اقدامات اور قانون سازی پر ہونے والی پیش رفت پر ایک ماہ میں ایف اے ٹی ایف کے پاس رپورٹ جمع کروانی ہے۔

وہ 3 معیارات، جن پر عمل کیا جانا باقی ہے وہ یہ ہیں:
یہ دکھانا کہ ٹی ایف نامزد اداروں یا افراد کی ہدایات پر یا ان کی جانب سے

کام کرنے والے افراد اور اداروں کو ہدف بنا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی یا تحقیقات کررہی ہے۔

دوسرا یہ دکھانا کہ ٹی ایف کی قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں مؤثر
متناسب اور روکنے والی پابندیاں عائد ہوتی ہیں

تیسری یہ چیز کہ تمام نامزد دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ مالی پابندیوں کے مؤثر نفاذ کا مظاہرہ بالخصوص

ان پر جو ان دہشت گردوں کی جانب سے کام کررہے ہوں۔

About The Author