دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

1970ء میں فلم ’’ہیر رانجھا‘‘میں رانجھے کا کردار ادا کیا

لاہور:

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

اعجاز درانی نے فلم ہیر رانجھا میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا

اعجاز درانی کی عمر 88 برس تھی

اعجاز درانی طویل عرصے سے علیل تھے، اہلخانہ

اعجاز درانی 1935ء میں جلال پور جٹاں کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے

اعجاز درانی پاکستانی فلمی صنعت سے 1956 میں وابستہ ہوئے

اعجاز درانی 1984تک فلم انڈسٹری سے منسلک رہے

اعجاز درانی 1960ء کی دہائی کے سب سے کامیاب ہیرو تھے

اعجاز درانی کی پہلی فلم ’’حمیدہ‘‘ تھی
1967

میں مرزا جٹ میں انکا کردار مشہور ہوا
1970ء میں فلم ’’ہیر رانجھا‘‘میں رانجھے کا کردار ادا کیا

 1984ء میں اعجاز درانی کی آخری فلم ’’کلیار‘‘ ریلیز ہوئی

اعجاز درانی نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے کی

میڈم نور جہاں سے انکی 3 بیٹیاں ہیں

 اعجاز درانی نے دوسری شادی اداکارہ فردوس سے کی

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف اداکار اعجاز درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

اعجاز درانی مرحوم نے شہرہ آفاق فلم ”ہیر رانجھا“ میں بے مثال اداکاری کرکے فلم بینوں کے دل جیتے۔

رانجھا“ کے کردار میں اعجاز درانی نے حقیقت کا رنگ بھرا۔

اعجاز درانی پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ تھے۔

 فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مرحوم کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

About The Author