نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی، شمالی وزیرستان میں شہید خواتین کے واقعے پر اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا،

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والی چار خواتین کے واقعے پر اپوزیشن اور حکومت کے ارکان ایک ہوگئے

اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا، فواد چوہدری کی جانب سے جے یو آئی ف کے رکن کی جانب سے 13 سالہ لڑکی سے شادی کا معاملہ

اٹھانے پر اپوزیشن کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جملوں کا تبادلہ

سندھ میں ڈاکو راج ختم کرو کے بینر لہرایا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔۔

پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن پیر امیر علی شاہ سے اسپیکر نے حلف لیا۔۔وقفہ سوالات کا آغاز ہوا تو ارکان نے نکتہ اعتراض کا اصرار کیا۔۔

زاہد درانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں چار خواتین کو شہید کردیا گیا لیکن اتنے بڑے واقعے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔۔

زاہد درانی

راجا پرویز اشرف،محسن داوڑ،مرتضی جاوید عباسی میر منور تالپور

ڈاکٹر شہناز بلوچ اور علی محمد خان کی جانب سے خواتین کا معاملہ اٹھانے پر اسپیکر نے حقائق اور سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔۔

حکومتی رکن سیف الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چار بائی چار کے کمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کے کمرے میں سانپ چھوڑ دیا گیا

 سیف الرحمنسیف الرحمن کی تقریر کے دوران رکن عاصمہ حدید نے سندھ میں ڈاکو راج ختم کرو کا بینر لہرادیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر کی بات کی جاتی ہے اس ایوان کے اپوزیشن لیڈر کہاں ہیں، خورشید شاہ کہاں ہیں

راجہ پرویز اشرفوفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اس ایوان میں خواتین کے قتل کے معاملے پر پورا ایوان ایک پیج پر ہے

لیکن بھارتی میڈیا میں بری خبر یہ چل رہی ہے کہ اس ایوان کے جے یو آئی ف کے رکن نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے

جن کی اپنی عمر 65 سال ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے

 فواد چوہدری

فواد چوہدری کی تقریر پر جے یو آئی ف سمیت اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا

اور اس دوران آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندھی کردی

گنتی پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا

About The Author