دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ، وکلاکے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے حکم کے خلاف اپیل

سپریم کورٹ نے منگل تک وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا

سپریم کورٹ میں وکلاکے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت

سپریم کورٹ نے منگل تک وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
عدالت پر دباوَ نہ ڈالیں،نہ ہی کسی کے دباوَ میں نہیں آئے گی،چیف جسٹس گلزار احمد

روسٹرم سے پیچھے ہٹ جائیں، سب لوگ کیوں آگے آ گئے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد
کیا آپ کو آواز نہیں آ رہی،ہم وکیلوں کو اچھی طرح جانتے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد
ہم بھی وکیل رہ چکے یہ کام کبھی نہیں کریں گے،چیف جسٹس گلزار احمد

وکلا کے کلپ نظر آتے رہتے ہیں وہ عدالتوں کے بارے میں کیا کیا بات کرتے ہیں چیف جسٹس

کوئی عقل اور شعور ہونا چاہیے،جس ادارے کا حصہ ہیں کچھ خیال کریں،چیف جسٹس گلزار احمد

ہماری سمجھ سے بالاتر ہے،جہاں کچھ وکیل اکھٹے ہوتے کچھ الٹا بولتے اور کرتے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نےایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے

فٹبال گراوَنڈ پر 3 منزلہ چیمبرز تعمیر کیے گئے، جسٹس اعجاز الاحسن

چیمبرز وکلا کے ذاتی ملکیت تصور ہوتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

بار ایسوسی ایشنز چیمبرز کو لیز پر دیتی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

بار ایسوسی ایشن کو چیمبرز لیز پر دینے کا اختیار کہاں سے آ گیا؟ چیف جسٹس پبلک

کی زمین پر چیمبرز بنانے کا اختیار کہاں سے آ گیا؟ چیف جسٹس گلزار احمد

ملک میں کہیں بھی گراوَنڈ میں چیمبرز نہیں بنے، چیف جسٹس گلزار احمد

ملک میں کہیں اور دکانوں میں عدالتیں بھی نہیں لگتی، وکیل اسلام آباد بار کونسل

About The Author