دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر اکمل کو عالمی ثالثی عدالت سے چھ ماہ کا ریلیف مل گیا

قومی کرکٹر بارہ ماہ کی پابندی کا دورانیہ مکمل کر چکے

عمر اکمل کو عالمی ثالثی عدالت سے چھ ماہ کا ریلیف مل گیا، قومی کرکٹر بارہ ماہ کی پابندی کا دورانیہ مکمل کر چکے،، کرکٹر پر پابندی کب لگی؟ کہاں کہاں اپیل سنی گئی؟

قومی کرکٹر کی سنی گئی،، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اٹھارہ ماہ کی سزا کم کر کے بارہ ماہ کر دی ، جو کہ وہ پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں

عمر اکمل کو دوبارہ ان ایکشن آنے کیلئے ساڑھے بیالیس لاکھ جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں حصہ لینا پڑے گا

قومی کرکٹر کو پی سی بی نے بیس فروری دو ہزار بیس کو پی ایس ایل فائیو شروع ہونے سے پہلے مشکوک افراد سے رابطہ چھپانے پر کھیلنے سے روکا تھا، ستائیس اپریل دو ہزار بیس کو انڈیپنڈنٹ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نے بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مختلف مواقع پر خلاف ورزی کرنے پر تین سال کی معطلی عائد کی

گذشتہ برس انتیس جولائی کو انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر نے ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بلے باز کی سزا کو اٹھارہ ماہ تک کر دیا تھا، سی اے ایس نے چار نومبر کو عمر اکمل کی سزا ختم کرنے کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، فونز تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں، ۔۔

About The Author