بھتہ دینے سے انکار پر ملزم کی فائرنگ سے نوجوان دکاندار شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )بھتہ دینے سے انکار پر ملزم کی فائرنگ سے نوجوان دکاندار شدید زخمی ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقع وانڈہ ابو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 35 سالہ نوجوان جلیل اکبر ولد شیر اکبر قوم مروت سکنہ وانڈہ ابو شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،زخمی نے پولیس کو بتایا کہ یارک کے گاﺅں وانڈہ ابو میں اس کا کریانہ سٹور ہے ،وقوعہ کے وقت وہ اپنے والداور دیگر افراد کے ساتھ اپنی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران اسماعیل نامی مسلح ملزم وہاں آیا اور میرے اوپر فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا ،وجہ عدوات بھتہ دینے سے انکار پر تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل کاسلسلہ عروج پر پہنچ چکا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )تھانہ یونیورسٹی کی حدود یونین کونسل ملانہ کے نواحی علاقہ کچہ موضع شیخ ملی،شیخ راجو،ملانہ کچہ،کٹ جھوک طاہر ،چاون،جھوک لدھو،نواں ڈیرہ،روڈہ اور دیگرعلاقوں میں منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ کی ضلع بھکرمیں ترسیل کاسلسلہ عروج پر پہنچ چکاہے ،ذرائع کے مطابق ان غیرقانونی سرگرمیوں میں یونیورسٹی پولیس کے بعض اہلکار بھی مبینہ طورپر ملوث ہیں ان غیرقانونی سرگرمیوں میں ذیادہ ترمختلف کچہ میں رہائش پذیر غیرمقامی افراد ملوث ہیں، عوامی حلقوں کے مطابق غیرمقامی افراد کی ان علاقوں میں آمدکے بعدسے نہ صرف علاقہ کی نوجوان نسل میں منشیات کارجحان بڑھابلکہ کچہ میں مال مویشی،سولرٹیوب ویلوں کے پرزہ جات وسولرپلیٹوں کی چوری،راہزنی کی وارداتوں سمیت دیگرجرائم میں بے انتہاء اضافہ ہوگیا ہے یونین کونسل ملانہ کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے آر پی او،ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی ایس پی پروآ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ گومک یونیورسٹی سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
ضلع بھر کے سائل پٹواریوں کے ہاتھوں رل گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ضلع بھر کے سائل پٹواریوں کے ہاتھوں رل گئے ،شہر سمیت ضلع بھر میں تعینات پٹواریوں نے اپنی من پسند عمارتوں میں پٹوار خانے قائم کرکے اجارہ داری قائم کررکھی ہے ،پٹوار خانوں کے کرائے ،بجلی کے بل ،منشیوں کا جیب خرچ بھی عوام کی جیبوں سے نکالے جانے لگے ،سائلین نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں تعینات پٹواریوں کو حلقہ پٹوار میں خدمات سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے تاکہ ریکارڈ رستگی ،فرد ریکارڈ وغیرہ کے لئے سائلین کو دور دراز دھکے نہ کھانے پڑیں ۔تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے شہر اور ضلع بھر کے مختلف پٹوار حلقوں میں تعینات پٹواریوںنے جنگل کا قانون نافذ کررکھا ہے ،پٹواریوں نے کرائے پر دفتر حاصل کررکھے ہیں جس کا کرایہ ،بجلی کے بل ،منشیوں کی تنخواہ روزانہ کا جیب خرچ بھی سائلین سے وصول کیے جاتے ہیں ،اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بااثر پٹواریوں نے پٹوار حلقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی بجائے پڑے قصبات اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر دفتر قائم کررکھے ہیں جہاں پر پٹواریوں کی جگہ سائلین کو منشیوں کے ساتھ معاملات طے کرنا پڑتے ہیں جبکہ پٹواریوں کی جن حلقوں میں تعیناتیاں ہیں ان حلقوں سے پٹواری مکمل لاعلم ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو محکمہ مال کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ،فرد ریکارڈ ،فرد ضمانت ،فرد بدر ،ڈومیسائل سمیت دیگر امور کے لئے سائلین کو کئی کئی کلو میٹر دور جاکر در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں ،سائلین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،ریونیوبورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ڈیرہ میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے پٹواریوں کو ان کے حلقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے تاکہ سائلین کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے ۔
٭٭٭
سابقہ بیوی کودوسری شادی سے روکنے کے لئے ملزم کا سابقہ بیوی کے مکان پر دھاواا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) سابقہ بیوی کودوسری شادی سے روکنے کے لئے ملزم کا سابقہ بیوی کے مکان پر دھاوا ،خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سابق شوہر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق رشید آباد کالونی چشمہ روڈ کی رہائشی خاتون نے تھانہ صدر میںرپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم محمد حسین میرا سابقہ شوہر ہے جس سے میرا تنسیخ نکاح ہوچکا ہے ،وقوعہ کے روز ملزم محمدحسین اپنے بھائی سہراب خان اور والد شیرخان سلیمان خیل ساکنان رشید آباد کے ہمراہ میرے گھر آیا اور مجھے دوسری شادی سے روکنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے سابق شوہر سمیت تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ عروج پر ، چیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )شہر اور گردونواح میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ عروج پر ،دودھ ،دہی ،گھی ،چائے کی پتی ،مصالحہ جات ،سرخ مرچ ،بیسن اور دیگر چیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہوگیا ،سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ ،دہی ،گھی ،چائے کی پتی ،مصالحہ جات ،سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے ،شہرکے مختلف علاقوں میں کیمیکلز وغیرہ سے تیار دودھ ،دہی کی فروخت بھی روزکا معمول بن چکی ہے ،دودھ ،دہی کے نام پر کھلے عام صحت زہر فروخت کیا جارہاہے ،مضر صحت اشیاءخوردونوش کے استعمال سے شہریوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس ،ٹی بی اور گردوں ،معدہ ،جگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کے باعث انسانی زندگیوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ،اس سلسلے میں شہریوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
وفاقی وصوبائی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مختلف بیماریوں کا شکار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )وفاقی وصوبائی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مختلف بیماریوں کا شکار ،علاج معالجہ نہ ہونے کے باعث بیشتر ملازمین موذی امراض میں مبتلا ہونے کی اطلاع ،شہر کی سماجی ،رفاعی ،فلاحی وشہری تنظیموں کے عمائدین کا سرکاری ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ ،ہیلتھ سکریننگ اور ان کا علاج معالجہ کروانے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر میں موجود وفاقی وصوبائی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اپنا بروقت علاج معالجہ نہ کروانے کے باعث مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ سرکاری اداروں میں اضافی کام کا بوجھ ،ذہنی تناﺅ ،افسران کی ڈانٹ ڈپٹ ہے ،ذرائع کے مطابق ملازمین میں پائی جانے والی بیماریوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بلڈ پریشر ،شوگر ،اعصابی تناﺅ ،امراض دل ،معدے کے امراض اور یورک ایسڈ وغیرہ شامل ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث جلد ہی اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں ،شہر کی سماجی ،رفاعی ،فلاحی وشہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی خیبر پختوا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو آنے والے بجٹ میں سے صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں الگ سے کاﺅنٹر قائم کیے جائیں جہاں ترجیحی بنیادوں پر سرکاری اداروں کے ملازمین اور ان کے بیوی بچوں کا علاج معالجہ ہوسکے ۔
٭٭٭
محمدیاسین فاروق کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ریجنل پولیس آفیسرمحمدیاسین فاروق کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہبازوزیر،ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک صاحبزادہ سجاد احمد،ایس پی سی ٹی ڈی شبیر خان مروت کے علاوہ تمام سرکلزکے ڈی ایس پیزنے شرکت کی۔اجلاس سے ریجنل پولیس آفیسر محمدیاسین فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سمیت تمام درپیش چیلنجز کے باوجود خیبر پختونخواہ پولیس اور سیکورٹی فورسز ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ انتہائی کٹھن حالات میںپولیس اورسیکورٹی اداروں نے ثابت قدمی سے مادر وطن کی بقاءاور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عوام کی جان ومال اورعلاقے میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم حکمت عملی کے ذریعے کام کیاجائے ۔مزیدسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے جائیںگے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر نے تمام سرکل ڈی ایس پیز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے اسی طرح اپنے علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پرجنرل ہولڈ اپ کیا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور تمام تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے مزید برآ ں کہا کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کیا جائے۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے اجلاس کے شرکاءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور انصاف کی بر وقت فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہ کیاجائے۔
٭٭٭
شہر ومضافاتی علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )بسنت پر عائد پابندی کے باوجود ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر،آسمان پر سینکڑوں پتنگیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منہ چڑھا رہی ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس تماشائی ،شہری سراپا احتجاج ،شہری حلقوں کاڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پتنگ بازیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ،پولیس کی غفلت کے باعث پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں نے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پتنگ بازی وپتنگ فروشی شروع کررکھی ہے۔چند روز قبل پتنگ بازی کے شوق میں مکان کی چھت سے گرنے کے باعث دس سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی ،ذرائع کے مطابق رواں ماہ قاتل ڈور سے مختلف مقامات پر متعدد افراد زخمی ہوگئے ،اس وقت مختلف تھانوں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر ہے ،دوسری جانب حکومت نے بسنت منانے پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے جس کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتنگ فروخت کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں سمیت نوجوان نسل کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں
٭٭٭
لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے استعمال سے دس افرادزخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) دوگروپوں کے درمیان تصادم،لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے استعمال سے دس افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ، ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ راغہ سرمیں اراضی کے تنازعے پردوگروپوں میں لڑائی چھڑ گئی جس کے باعث دس افرادزخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرفضل منان کی ہدایت پرریسکیو1122درازندہ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا۔
٭٭٭
سرکاری نرخ سے زائد اشیاءفروخت کرنے پردکانداروں کوجرمانے عائد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے اشیائے خوردونودش کی سرکاری قیمتوں کاجائزہ لینے کے لیے بازاروں میں کریانہ ، بیکریوں ، سبزی اورپھل فروشوں کی دکانوں کامعائنہ کیا۔ انہوںنے سرکاری نرخ سے زائد اشیاءفروخت کرنے پردکانداروں کوجرمانے عائدکیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے دکانداروںسے کہاکہ کوروناوائرس سے بچاﺅکے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طے شدہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کیاجائے۔
٭٭٭
بے احتیاطی کے باعث اتفاقی گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) نوجوان اپنا پسٹل صاف کرتے ہوئے بے احتیاطی کے باعث اتفاقی گولی چلنے سے شدید زخمی ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ فتح موڑ پر چودہ سالہ گل شیر محسود ولد گل میر سکنہ فتح موڑ اپنا لائسنس دار پستول صاف کررہاتھا کہ اپنی بے احتیاطی اور غفلت کے باعث اچانک اتفاقی گولی چلنے سے وہ بائیں کندھے پر زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ،تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ڈیرہ میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ،تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ،380روپے کلو مرغی کا گوشت فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں مرغی کے گوشت کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،ڈیرہ شہر میں مرغی کا گوشت فی کلو 380روپے فروخت کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں دوکاندار نے بتایا کہ مرغی کے گوشت کا ریٹ اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ 300روپے کلو تک گیا ہے لیکن اس بار 380اور چارسو روپے کلو تک گیا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
٭٭٭
مونگ کی بہاریہ کاشت کیلئے مارچ کے پہلے پندھرواڑے کو موزوں ترین قرار دیدیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) زرعی ماہرین کی جانب سے مونگ کی بہاریہ کاشت کیلئے مارچ کے پہلے پندھرواڑے کو موزوں ترین قرار دیدیا گیااور کاشتکاروں کوتصدیق شدہ،گریڈڈ،صحت مند 10 سے 12 کلو گرام بیج فی ایکڑ اور پودوں کی تعداد 16 سے 18 ہزار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے بہاریہ مونگ کی کاشت مارچ کے پہلے پندھرواڑے میں مکمل نہ ہوسکے تو اسے آخر مارچ تک بھی کاشت کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرم علاقوں یا جہاں لو چلنے کا خدشہ ہو وہاں بیج کی مقدار 2 سے 3 کلوگرام فی ایکڑتک بڑھانا ضروری ہے تاکہ پودوں کی تعداد کم نہ ہو اور پیداواربھی پوری مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آبپاش علاقوں کیلئے محکمہ زراعت اور حکومت کی جانب سے جن اقسام کی منظوری دی گئی ہے ان میں نیاب مونگ2006، ازری مونگ 2006،نیاب مونگ 2011،نیاب مونگ 2016،بہاولپور مونگ 2017،ازری مونگ 2018، ازری مونگ 2021، نیاب مونگ 2021 اور عباس مونگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں چکوال مونگ 6 کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دالوں میں 20 سے 24 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے اسلئے یہ ہماری خوراک کا لازمی حصہ اور انسانی غذا کا اہم جزو ہیں۔
٭٭٭
واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر میسجز بند ہوں گے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر میسجز بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیاں قبول نہ کرنے والے صارفین پیغامات کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو 15مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔پالیسی قبول نہ کرنے والوں کا اکاو ¿نٹ 120 دن تک غیر فعال رکھا جائے گا اور کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔اکاو ¿نٹ غیر فعال ہونے کے دوران صارفین کالز کر سکیں گے اور نوٹیفیکیشن بھی وصول کرتے رہیں گے۔واٹس ایپ نے جنوری 2021 میں اپنی پالیسی اپڈیٹ کی تھی جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا تھا۔اس سے قبل واٹس ایپ نے جنوری کے مہینے میں صارفین کی تنقید کے بعد نئی پرائیویسی پالیسی موخر کر دی تھی اور 8 فروری سے کسی صارف کا بھی اکاﺅنٹ بندنہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔واٹس ایپ نے پوری دنیا سے تشویش اور عوامی تنقید کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام وقتی طور پر موخر کردیا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق وہ صارفین کو اپنے طور پر نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دیں گے اور اضافی معلومات کی فراہمی کے لیے ایک بینر بھی دکھایا جائے گا۔واٹس ایپ کے مطابق وہ صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے کی یاد دہانی کرانا شروع کریں گے۔واٹس ایپ نے مزید کہا کہ اس نے اس حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی کوشش اور ان کے حل کے لیے مزید معلومات بھی شامل کی ہیں۔آئندہ ہفتوں میں واٹس ایپ میں ایک بینر کا اضافہ کیا جائے گا۔جس کے ذریعے صارفین کو پرائیویسی پالیسی سے متعلق مزید معلامات فرہام کی جائیں گی جسے وہ اپنے طور پر پڑھ سکیں گے۔واٹس ایپ نے کا مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس کی پیرنٹ کمپنی فیس بک نے آسٹریلیا کے خبرسارں اداروں کے مواد کو سوشل سائٹ پر شئیر کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر اسے تنقید کا بھی سامنا ہے۔
٭٭٭
پی ایس ٹی ٹیسٹ کے قبل از وقت پیپر آﺅٹ ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )پی ایس ٹی ٹیسٹ کے قبل از وقت پیپر آﺅٹ ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے اور صوبے بھر میں پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے پہلے ہی پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کی سفارشات کی گئی تھیں ،وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے ہونے والے پی ایس ٹی ٹیسٹ کے قبل از وقت آﺅٹ ہونے کی تحقیقات کی ہیں ،یہ تحقیقات وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں شروع کی گئی تھی ،ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلی خیبرپختونخو ا کو ارسال کردی گئی ہے جس کی روشنی میں ٹیسٹ کو صوبے بھر میں منسوخ کردیاجائے گا ۔پشاور ،مردان ،بنوں ،ٹانک سمیت صوبے بھر میں پی ایس ٹی ٹیسٹ کے پرچے قبل از وقت آﺅٹ ہوئے تھے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ این ٹی ایس کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی موثر انتظامات کی ہدایات کی تھیں ،بیشتر پرچوں کے قبل از وقت آﺅٹ ہونے کے باعث پہلے بھی بیشتر ٹیسٹوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔
٭٭٭
ہلدی بلڈپریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ہلدی دل کوصحت مند رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے ‘دوسری جانب ہلدی بلڈپریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے ‘ اگرروزانہ 500ملی گرام سرکیومن سپلیمنٹ لیاجائے تو مضرکولیسٹرول میں 12فیصدکمی ہوجاتی ہے‘ہلدی کامسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔ان خیالات کا اظہارماہرین طبیب نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ”آیورویدک“ میں ہلدی جوڑوں کے درد کیلئے اکسیرہے، اس میں سوزش کم کرنے والے عناصرہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتے ہیں، اسے کینسر‘سوزش اور امراض قلب میں اکسیر قراردیاگیاہے ‘ ہلدی میں موجود سرکیومن دمے‘ سسٹک فائبروسس اور پھیپھڑوں کے سرطانی حملے سے محفوظ رکھتاہے‘سرکیومن سرطانی خلیات کی بقاء ‘ پھیلاﺅ‘ حملے اور رگیں بناکررسولی کے مزیدپھیلنے کے تمام راستوں کو بندکردیتاہے‘ ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے‘ہلدی میں شامل سرکیومن خلیاتی سطح پر متاثرہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتاہے اسکے علاوہ دمے‘ گٹھیا اور کینسرسمیت کئی امراض میں بہت مفید ہے‘ تجربات کے بعد ثابت ہوا کہ سرکیومن ہر طرح کی سرطانی رسولیوں کے پھیلاﺅ کو روکتاہے اسی بناء پر ہلدی کا استعمال قدرتی طورپر ہمیں کینسر سے محفوظ رکھاہے اسکے علاوہ جسم کیلئے مضر آزاد ریڈیکلزکاخاتمہ بھی کرتاہے۔
٭٭٭
کمادکی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت کی ہے اور کہاکہ کماد کی بوائی گنے ہی سے کاٹے ہوئے تین یا چار آنکھوں والے ٹکڑوں(سمو ں)کے ذریعے کی جائے اورہمیشہ صحتمند‘ بیماریوں اورکیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیاجائے نیز بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر الگ نکال دینے چاہئیں خاص طورپر ایسے کھیت سے بیج ہرگزنہ رکھاجائے جس میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو۔ترجمان محکمہ زراعت نے ایک ملاقات کے دوران صحافیوںکو بتایا کہ ہمیشہ یک سالہ فصل کا بیج منتخب کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے تاکہ بہترپیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ بیج کیلئے گنے کا اوپروالا حصہ استعمال کیاجائے کیونکہ اس سے اگاﺅاچھا ہوگا تاہم گری ہوئی فصل کا بیج ہرگزاستعمال نہ کیاجائے اور آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے علاوہ بیج کے لئے گنے کو درانتی یا پنچھی سے نہ چھیلاجائے۔
٭٭٭٭٭٭
موسم گرمامیں اگائی جانیوالی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرمامیں اگائی جانیوالی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور بتایا ہے کہ موسم گرماکی سبزیوں میں کریلہ‘گھیا کدو‘ کالی توری‘ بھنڈی توری‘ بینگن‘ٹماٹر‘سبزمرچ‘ شملہ مرچ‘تر اورکھیرااہم سبزیات ہیں جنہیں حکومت پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کئے جانیوالے بیجوں کے پیکٹس حاصل کرکے باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان سبزیوں کی نشوونما کیلئے بہترین درجہ حرارت 20 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت سبزیوں کی پیداوار پراثرانداز ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیززمین ہونی چاہئیے‘ موسم گرما کی سبزیوں کی ایسی اقسام کا انتخاب کرناچاہئیے جوکہ موسمی حالات کے مطابق اورکیڑے مکوڑوں اوربیماریوں کیخلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور ان کے بیج کی شرح اگاﺅ 80فیصد سے کم نہ ہو،انہوں نے بتایا کہ ٹماٹراورمرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے اور جب پنیری کی عمر30سے 35دن ہوجائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پرسفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔انہوں نے بتایا کہ کریلا‘ گھیاکدو‘ چپن کدو‘گھیاتوری‘تراورکھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭٭٭
کابلی چنے کی فصل کوپہلاپانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کوپہلاپانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھاﺅ‘ جھلساﺅ ‘بلائٹ سے بچاﺅ کیلئے کاشتکاروں کو باقیات تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکارچنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں ‘چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اسلئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکامحسوس کرے تو اسے ہلکاپانی دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد‘اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کا قدزیادہ بڑھ رہاہو تو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دوماہ بعد شاخ تراشی بھی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں چنے کے مرجھاﺅ ‘چنے کے جھلساﺅ ‘بلائٹ سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فوری تلف کردیاجائے۔
٭٭٭
سفید مکھی کے تدارک کیلئے کاشتکار بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کریں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )محکمہ زراعت کے مطابق سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے، سفید مکھی کے تدارک کیلئے کاشتکار بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کریں اور خالی کھیتوں میں روٹا ویٹر چلا دیں، جن کھیتوں میں کپاس کاشت کرنا مقصود ہو، ان کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں۔کھیتوں، کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور باغات میں کپاس نہ لگائیں سفید مکھی کپاس کے علاوہ تمباکو، سورج مکھی، سبزیات میں گوبھی، شکرقندی، بینگن، بھنڈی توری، خربوزہ، تربوز، مرچ، ٹماٹر، پیاز، آلو، مٹر، پالک، چپن کدو، باغات میں لیچی، ترشاوہ پھل، انار، بیر، امرود، شہتوت، پپیتا اور جڑی بوٹیوں میں لیہلی، مکو، کرنڈ، مینااور گارڈینیاپر پرورش پاتی ہے۔ بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں استعمال کریں جو سفید مکھی کے تدارک کیلئے موثر اور مفید کیڑوں کیلئے محفوظ ہوں۔
٭٭٭
ہوگیاجس کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا ہماراملزمان سے خواتین پر تنازعہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون