نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ انتخابات سے پہلے سیاسی ملاقاتیں زوروں پر

سابق وزیراعظم نے حزب اختلاف کی جیت کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا

سینیٹ انتخابات سے پہلے سیاسی ملاقاتیں زوروں پر

پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف سے ملنے احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے

الیکشن بارے حکمت عملی سے آگاہ کیا،، سابق وزیراعظم نے حزب اختلاف کی جیت کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا

صدر مسلم لیگ ن کی عدالت پیشی سیاسی بن گئی، سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی،

اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کیلئے نیب کورٹ پہنچے، دونوں رہنماوں کی پندرہ منٹ تک ملاقات جاری رہی

یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کو آصف زرداری کا پیغام پہنچایا اور سینیٹ انتخابات کے لائحہ عمل بارے بھی بتایا

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست میں اونچ نیچ آتی ہے، تاہم بڑے مقاصد کے حصول کیلئے ماضی کو بھولنا چاہیے
یوسف رضا گیلانی، رہنما پیپلزپارٹی، حزب اختلاف کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے

کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنما امیر مقام اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی، جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں سیاسی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا

ادھر احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب کے

گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی چار مارچ تک ملتوی کر دی

About The Author